وزیراعظم کے خلاف تھانے میں عوام کو پاکستان آرمی کے خلاف بھڑکانے اور نفرت پھیلانے پر رپورٹ درج

راولپنڈی(پی ایف پی)راولپنڈی پولیس نے ‘غیرمعمولی’ قدم اٹھاتے ہوئے وزیراعظم نواز شریف کے خلاف عوام کو پاکستان آرمی کے خلاف بھڑکانے اور فورسز کے لیے نفرت پھیلانے پر رپورٹ درج کرلی۔
خیال رہے کہ راولپنڈی میں درج کرائی گئی رپورٹ فرسٹ انفارمیشن رپورٹ (ایف آئی آر) نہیں ہے بلکہ یہ پولیس کی جانب سے درج کیے جانے والے روزنامچے کے مماثل ایک رپورٹ ہے جسے پولیس کی ڈائری میں درج کیا گیا۔
ایک صفحے پر مشتمل رپورٹ ایڈووکیٹ اشتیاق احمد مرزا نے درج کرائی، جن کا دعویٰ ہے کہ ان کی سیاسی جماعت ‘آئی ایم پاکستان’ الیکشن کمیشن آف پاکستان میں رجسٹرڈ ہے۔
اشتیاق احمد نے اپنی شکایت میں کہا کہ ‘وہ ضلعی عدالت میں اپنے دفتر میں بیٹھے تھے کہ انھیں واٹس ایپ پر ایک کلپ موصول ہوا، جس میں ایک شخص تقریر کررہا تھا’۔
ان کا کہنا تھا، ‘یہ واضح طور پر دیکھا جاسکتا تھا کہ جو شخص تقریر کررہا تھا وہ وزیراعظم نواز شریف ہیں جو مبینہ طور پر عوام کو بھڑکا رہے تھے اور مسلح افواج کے خلاف نفرت پھیلا رہے تھے’۔
ایڈووکیٹ اشتیاق احمد نے نواز شریف کے خلاف کیس درج کرنے کی استدعا کی۔
واضح رہے کہ وزیراعظم کے خلاف شکایت راولپنڈی کی سول لائنز پولیس نے رپورٹ نمبر 4 کے طور پر 3 مئی 2017 کو درج کی۔

Leave your vote

0 points
Upvote Downvote

Total votes: 0

Upvotes: 0

Upvotes percentage: 0.000000%

Downvotes: 0

Downvotes percentage: 0.000000%

اپنا تبصرہ بھیجیں