وزیراعظم کا چیف جسٹس سندھ ہائی کورٹ کے بیٹے کے اغواءپر اظہار تشویش

لندن (پی ایف پی) وزیراعظم محمد نواز شریف نے چیف جسٹس سندھ ہائی کورٹ کے بیٹے کے اغواءپر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ اویس شاہ کی بازیابی کیلئے تمام اقدامات بروئے کار لائے جائینگے۔ منگل کے روز وزیراعظم محمد نواز شریف کو وزارت داخلہ اور دیگر حکام نے چیف جسٹس سندھ ہائی کورٹ کے بیٹے اویس شاہ کی بازیابی کے حوالے سے اقدامات پر بریفنگ دی گئی اس موقع پر وزیراعظم نے چیف جسٹس سندھ ہائی کورٹ کے بیٹے کے اغواءپر گہری اور شدید تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ قانون نافذ کرنے والے ادارے اور خفیہ ایجنسیاں اپنی کوششوں کو مزید تیز کریں اور اویس شاہ کی گرفتاری کیلئے کوئی کسر اٹھا نہ رکھی جائے۔

Leave your vote

0 points
Upvote Downvote

Total votes: 0

Upvotes: 0

Upvotes percentage: 0.000000%

Downvotes: 0

Downvotes percentage: 0.000000%

اپنا تبصرہ بھیجیں