وزیراعظم اور ان کے فیملی نے چوری نہیں کی تو پھر احتساب سے کیوں بھاگ رہے ہیں‘ صمصام بخاری

پاکستانی قوم ملکی دولت لوٹنے والوں کا احتساب چاہتی ہے مگر حکمرا ن حساب دینے کی بجائے آنکھیں دکھا رہے ہیں،پی ٹی آئی رہنماء

لاہور (پی ایف پی)پاکستان تحریک انصاف پنجاب کے سیکرٹری اطلاعات سیدصمصام علی بخاری نے کہا کہ اگروزیراعظم اور ان کے فیملی نے چوری نہیں کی تو پھر احتساب سے کیوں بھاگ رہے ہیں، پاکستانی قوم ملکی دولت لوٹنے والوں کا احتساب چاہتی ہے مگر حکمرا ن حساب دینے کی بجائے آنکھیں دکھا رہے ہیں
لیکن ان کااحتساب کئے بغیر چین سے نہیں بیٹھیں گے،2نومبر کواسلام آباد کی اہم شاہراہوں کو بند کرکے حکومت کو احتساب کے لئے مجبور کریں گے ،انہوں نے کہاکہ حکمران جمہوریت کی آڑ میں بد ترین کرپشن کررہے ہیں اور میگا پروجیکٹ کے نام پر عوام کو بیوقوف بنایا جارہا ہے،
جب بھی حکمرانوں کی کرپشن پر ہاتھ ڈالنے کی کوشش کرتے ہیں تو فوری جمہوریت کو خطرے کا شور شروع کردیتے ہیں ، انہوں نے کہاکہ حکمرانوں کے دن گنے جا چکے ہیں اور ان کی کشتی بھنور میں پھنس چکی ہے جہاں سے ان کا نکلنا ناممکن ہے، ، سید صمصام علی بخاری نے کہاکہ 2 نومبر کو اسلام آباد میں عوام کا سمندر نکلے گا،
چیئرمین عمران خان کی کال اسلام آباد کو بند کر دیں گے اور تحریک انصاف احتجاج وزیراعظم کے احتساب تک جاری رہے گا۔ انہوں نے کہاکہ (ن) لیگ نے اپنے سابقہ دورِحکومت میں مینار پاکستان پر بیٹھ کرلوڈشیڈنگ کے خلاف احتجاجی کیمپ لگائے اور جلسے کئے اور وزیراعلیٰ بدترین لوڈ شیڈنگ پرخاموش تماشائی بنے ہوئے ہیں
اور اب گیس کی لوڈشیڈنگ کر کے عوام کے گھروں کے چولہے ٹھنڈے کرنے پر تل چکے ہیں اوراس پر حکمرانوں کی خاموشی سوالیہ نشان ہے؟

Leave your vote

0 points
Upvote Downvote

Total votes: 0

Upvotes: 0

Upvotes percentage: 0.000000%

Downvotes: 0

Downvotes percentage: 0.000000%

اپنا تبصرہ بھیجیں