وزیراعظم آزاد کشمیر راجہ فاروق حید ر کے سکواڈ کی گاڑی کی چنگ چی رکشا کوٹکر

وزیراعظم آزاد کشمیر راجہ فاروق حید ر کے سکواڈ کی گاڑی کی چنگ چی رکشا کوٹکر

رکشا الٹ گیا ، ڈرائیور محفوظ رہا، وزیراعظم نے خود رکشا کو سیدھا کروایا اور ڈرائیور کی خیریت دریافت کی
وزیرآباد(آن لائن) وزیرآباد میں نادرآفس کے قریب وزیراعظم آزاد کشمیر راجہ فاروق حید ر کے سکواڈ کی گاڑی اور سبزیوں سے لدے چنگ چی رکشا کی ٹکر۔رکشا الٹ گیا تاہم رکشا ڈرائیور محفوظ رہا۔ وزیراعظم راجہ فاروق حیدر نے خود رکشا کو سیدھا کروایا اور ڈرائیور کی خیریت دریافت کی۔

وہ اپنے سکواڈ کے ہمراہ سیالکوٹ سے گجرات جا رہے تھے۔ تفصیلات کے مطابق وزیراعظم آزاد کشمیر راجہ فاروق حیدر پولیس سکواڈ کی معیت میں سیالکوٹ سے گجرات جا رہے تھے کہ وزیرآباد کے اللہ والا چوک میں نادرا آفس کے سامنے ان کے سکواڈ کی ایک گاڑی سبزیوں سے لدے چنگ چی رکشا کے ساتھ ٹکراگئی جو اچانک سامنے آگیا تھا۔

ٹکر کے نتیجے میں رکشا الٹا گیاتاہم رکشا ڈرائیورمسمی شکیل ساکن موضع کوٹ خضری معجزانہ طور پر محفوظ رہا۔وزیراعظم راجہ فاروق حیدر خود گاڑی سے نکل کر رکشا ڈرائیور کے پاس گئے ۔ انہوں نے اپنی نگرانی میں رکشا سیدھا کروایا اور ڈرائیور شکیل کی خیریت دریافت کی۔رکشا ڈرائیور سبزیمنڈی سے سبزیاں لے کر اپنے گاؤں کوٹ خضری جا رہا تھا جو سب محفوظ رہا۔ حالات اطمینان بخش پا کر راجہ فاروق حیدر سکواڈ کے ہمراہ گجرات کے لئے روانہ ہو گئے۔

Leave your vote

0 points
Upvote Downvote

Total votes: 0

Upvotes: 0

Upvotes percentage: 0.000000%

Downvotes: 0

Downvotes percentage: 0.000000%

اپنا تبصرہ بھیجیں