ن لیگ نے وزیر اعظم کی پاکستان میں عیدمنانے بارے اعلان کر دیا

وزیراعظم عیدکی خوشیاں پاکستان میں منائیں گے ،پرویزرشید

راولپنڈی (پی ایف پی)وفاقی وزیراطلاعات ونشریات پرویزرشیدنے کہاہے کہ وزیراعظم عیدکی خوشیاں پاکستان میں منائیں گے ،پانامہ لیکس کی تحقیقات کیلئے ٹی اوآربنائیں گے ،ایسے ٹی اوآرقابل قبول نہیں جن سے انتقال کی بوآتی ہو،کرکٹ ٹیم کوبیچنے والے شخص پراعتبارنہیں کیاجاسکتا،وزیراعظم نے کہاکہ بھرپورتوانائی سے قوم کی خدمت جاری رکھوں گا۔منگل کے روزراولپنڈی میں میڈیاسے گفتگوکرتے ہوئے پرویزرشیدنے کہاکہ انہیں وزیراعظم نوازشریف سے ملاقات کاموقع ملاوہ تیزی سے روبہ صحت ہورہے ہیں ،ڈاکٹروں کاکہناہے کہ ان کی صحت تیزی سے بہترہورہی ہے ،پوری قوم کی دعائیں نوازشریف کے ساتھ ہیں ،وزیراعظم عیدکی خوشیاں پاکستان میں منائیں گے ۔انہوںنے کہاکہ وزیراعظم کوسیاسی معاملات سے متعلق بریفنگ دی وہ ملک کے داخلی اورخارجی معاملات سے آگاہ تھے اوران کوتمام معلومات تھیں ۔سرجری کے باوجودوزیراعظم حکام کواحکامات جاری کرتے رہے ،وزیراعظم نے کہاکہ ترقی کے دشمن عناصرکی سازشیں ناکام بناو¿ں گااورملک کودرپیش چیلنجزسے نمٹنے کیلئے کوششیں جاری رکھوں گااورپہلے سے زیادہ توانائی کے ساتھ قوم کی خدمت جاری رکھوں گا۔انہوںنے کہاکہ پانامہ لیکس کی تحقیقات کیلئے مناسب ٹی اوآربنائیںگے،ہمیں ایسے ٹی اوآرقبول نہیں جن سے انتقام کی بوآتی ہو،ٹی اوآرکیلئے حکومت اوراپوزیشن کے درمیان مذاکرات جاری ہیں
،صرف چندلوگ ہیں جومذاکرات ناکام بناناچاہتے ہیں ۔ایک سوال پرکہاکہ میرااشارہ طاہرالقادری ،عمران خان ،اعتزازاحسن اورلطیف کھوسہ کی جانب ہے ۔انہوںنے کہاکہ عمران خان نے اپنے دورمیں پوری کرکٹ ٹیم کوکیری پیکرکے ساتھ بیچ دیاتھا،اس وقت دنیاکی کئی ٹیموں نے پاکستان کے ساتھ کھیلنے سے انکارکردیاتھاتوجوشخص پیسوں کے لئے ٹیم کوبیچ دیتاہے اس پرکیااعتبارکیاجاسکتاہے ۔عمران خان کے جمع کئے گئے چندے پربھی ہمیں شک ہے ۔
انہوںنے کہاکہ عمران خان کی حکومت کووقت دینے کی دھمکی2013ءسے سن رہاہوں ۔عمران خان نے پہلے بھی 2باردھرنادیااورطاہرالقادری نے 3دھرنے دیئے ،ان کے دھرنوں کودیکھ لیں گے ۔انہوںنے کہاکہ آمریت کو10سال ملتے ہیں جمہوریت کوپانچ سال نہیں ملتے ،میثاق جمہوریت پرعمل کیااس وجہ سے پاکستان میں جمہوریت کوپانچ سال ملے اورآصف زرداری پانچ سال ملک کے صدررہے ۔انہوںنے کہاکہ وزیراعظم کے تمام ادوارمیں ترقیاتی کاموں پرتوجہ دی گئی ،نوازشریف کے ترقیاتی پروگراموں پرکوئی انگلی نہیں اٹھاسکتا۔انہوںنے کہاکہ پاکستان کی تاریخ میں اتنے بڑے زراعت پیکج کی تاریخ نہیں ملتی جووزیرخزانہ نے بجٹ دیاہے کسان اتنے بڑے پیکج پرحکومت کومبارکباددے رہے ہیں۔

Leave your vote

0 points
Upvote Downvote

Total votes: 0

Upvotes: 0

Upvotes percentage: 0.000000%

Downvotes: 0

Downvotes percentage: 0.000000%

اپنا تبصرہ بھیجیں