نیویارک پولیس ڈپارٹمنٹ ایمرجنسی سروسز کے پہلے مسلمان افسر

نیو یارک (پی ایف پی)نیو یارک سٹی پولیس ڈپارٹمینٹ کے ایمرجنسی سروسز یونٹ میں پہلی بار ایک مسلمان کو شامل کیا گیا ہے۔
پاکستانی نژاد امریکی شہری سارجنٹ علی جاوید اس یونٹ میں شامل کیے جانے والے پہلے مسلمان بن گئے ہیں۔
اس بات کا اعلان این وائی پی ڈی مسلم آفیسرز سوسائٹی نے اپنی ایک ٹوٹر پوسٹ میں کیا۔
ٹوئٹ میں کہا گیا ہے کہ ‘سارجنٹ علی جاوید نے آج تاریخ رقم کی ہے۔ وہ این وائی پی ڈی کے ایمرجنسی سروسز یونٹ میں شامل ہو کر ایسا کرنے والے پہلے مسلمان امریکی، اور پہلے پاکستانی امریکی بن گئے ہیں۔ اور اب وہ نیو یارک اور امریکہ کی حفاظت کریں گے۔’
اس کے جواب میں اسلام آباد میں امریکی سفارت خانے نے اپنے ٹوٹر اکاؤنٹ پر پوسٹ کیے گئے پیغام میں سارجنٹ جاوید کو مبارک باد دی ہے۔

Leave your vote

0 points
Upvote Downvote

Total votes: 0

Upvotes: 0

Upvotes percentage: 0.000000%

Downvotes: 0

Downvotes percentage: 0.000000%

اپنا تبصرہ بھیجیں