نیوکلیئر سپلائر گروپ میں امتیازی فیصلے سے خطے میں منفی اثرات پڑیں گے ،پاکستان

اسلام آباد (پی ایف پی) دفتر خارجہ نے کہا ہے کہ نیوکلیئر سپلائر گروپ میں امتیازی فیصلے سے خطے میں منفی اثرات پڑیں گے ، بھارت امریکہ کے درمیان سول نیوکلیئر معاہدے پر شدید تحفظات ہیں میڈیا رپورٹ کے مطابق دفتر خارجہ کے حکام کا کہنا ہے کہ پاکستان کو ہر حالت میں نیوکلیئر سپلائر گروپ میں شامل کرنا ہو گا ۔ پاکستان 2003 سے نیوکلیئر سپلائر گروپ میں رکنیت کا خواہشمند ہے ۔ اس حوالے سے پاکستان کا کیس مضبوط اور جوہری معاملات کی کمانڈ اینڈ کنٹرول سسٹم جامع ہے انہوں نے کہا کہ بھارت خطرناک ہتھیاروں کے استعمال میں مصروف ہے ۔

Leave your vote

0 points
Upvote Downvote

Total votes: 0

Upvotes: 0

Upvotes percentage: 0.000000%

Downvotes: 0

Downvotes percentage: 0.000000%

اپنا تبصرہ بھیجیں