نیشنل بُک فاﺅنڈیشن ایک نئی سوچ کے ساتھ ترقی کی طرف گامزن ہے: منیر احمد چوہدری

اسلا م آباد (پی ایف پی) نیشنل بُک فاﺅنڈیشن ایک نئی سوچ کے ساتھ اپنے مقاصد کے حصول کے لیے ترقی کی طرف گامزن ہے۔ این بی ایف کی مطبوعات معیارو مقدار کے حوالے سے قابلِ ستائش ہیں، یہ باتیں کنونیئر ایڈوائزری کمیٹی برائے تعلیم منیر احمد چوہدری نے نیشنل بُک فاﺅنڈیشن کے دورے کے موقع پر این بی ایف کے مینیجنگ ڈائریکٹر پروفیسر ڈاکٹر انعام الحق جاوید سے گفتگو کرتے ہوئے کیں۔ انہوں نے کہا کہ نیشنل بُک فاﺅنڈیشن کے زیر اہتمام جہاں نصابی کتب کے معیار و متن میں انقلابی تبدیلی دیکھنے میں آئی ہے، وہیں جنرل بکس کے حوالے سے بھی معیاری و مفید اور کم قیمت کتابیں اور پھر اُن پر انتہائی مناسب ڈسکاﺅنٹ شائقینِ کتب کے لیے پُر کشش پہلو ہیں۔ قبل ازیں کنونیئر ایڈوائزری کمیٹی برائے تعلیم منیر احمد چوہدری کی آمد پر ایم ڈی ڈاکٹر انعام الحق جاوید نے اُنہیں این بی ایف کی شعبہ جاتی کارکردگی کے حوالے سے بریف کرتے ہوئے کہا کہ ادارہ مشیر وزیراعظم پاکستان برائے قومی تاریخ و ادبی ورثہ ڈویژن عرفان صدیقی کی رہنمائی میں ایک نئے عزم کے ساتھ کام کر رہا ہے۔انہوں نے معززمہمان کو ادارے کی جاری چند اہم اسکیموں سے آگاہ کیا۔دورے کے دوران منیر احمد چوہدری نے این بی ایف نیشنل بُک میوزیم، بُک پارک، مرکزی بُک شاپ اور اس میں موجود ذخیرہ¿ کتب، یک سنگی کتاب، ریڈرزبُک کلب ، نظامی گنجوی کارنر، حافظ شیرازی کارنر، بُک وال کلاک اور وال آف آنرکا بھی معائنہ کیا۔ معزز مہمان نے اپنے تاثرات دیتے ہوئے کہا کہ نیشنل بُک فاﺅنڈیشن کا بُک میوزیم ایک خاصے کی چیز ہے۔ انہوں نے کہاکہ یہ پاکستان میں قدیمی تاریخی نوادرات، قرآن گیلری میں رکھے گئے قرآنِ پاک کے نادرونایاب نسخوں اور دیگر مخطوطات کے حوالے سے ایک منفرد میوزیم ہے۔

Leave your vote

0 points
Upvote Downvote

Total votes: 0

Upvotes: 0

Upvotes percentage: 0.000000%

Downvotes: 0

Downvotes percentage: 0.000000%

اپنا تبصرہ بھیجیں