نیب کراچی کے افسر سرویش شیخ اور ڈپٹی اسسٹنٹ ڈائریکٹر شاکر علی بدعنوانی کے الزامات ثابت ہونے پر نوکری سے برطرف

اسلام آباد(پی ایف پی) قومی احتساب بیورو (نیب) کے چیئرمین جسٹس (ر)جاوید اقبال نے نیب کراچی کے افسر سرویش شیخ ڈپٹی ڈائریکٹر (بی ایس۔18) اور ڈپٹی اسسٹنٹ ڈائریکٹر شاکر علی (بی ایس۔16) کو بدعنوانی کے الزامات ثابت ہونے پر نوکری سے برطرف کر دیا ہے۔

مذکورہ افسروں کے خلاف الزامات کی باقاعدہ انکوائری اور قانونی تقاضوں کو پورا کرتے ہوئے دونوں افسروں کو مکمل صفائی کا موقع دیا گیا مگر مذکورہ افسران نہ صرف اپنے اوپر لگائے گئے الزامات کا دفاع کرنے میں ناکام رہے بلکہ قانون کے مطابق انکوائری میں بدعنوانی کے مرتکب پائے گئے جس پر مذکورہ افسروں کو نوکری سے برطرف کر دیا گیا ہے۔

واضح رہے کہ چیئرمین نیب جسٹس جاوید اقبال نے اپنے منصب کی ذمہ داریاں سنبھالنے کے بعد خود احتسابی کا جو اعلان کیا تھا اس پر نیب میں نہ صرف مکمل طور پر عمل کیا جا رہا
ہے کیونکہ نیب میں بدعنوان افسران/اہلکاروں کی کوئی جگہ نہیں، نیب ملک سے بدعنوانی کے خاتمہ کو نہ صرف اپنا قومی فریضہ سمجھتا ہے بلکہ اس کیلئے عملی اقدامات اٹھائے جا رہے ہیں

Leave your vote

0 points
Upvote Downvote

Total votes: 0

Upvotes: 0

Upvotes percentage: 0.000000%

Downvotes: 0

Downvotes percentage: 0.000000%

اپنا تبصرہ بھیجیں