نصیرآباد کے رکن صوبائی اسمبلی کو لوگ کیوں ڈھونڈتے رہے۔۔۔؟

ڈیرہ مراد جمالی (پی ایف پی )نصیرآباد میں محکمہ مواصلات وتعمیرات کے ایکسئین نے صوبائی حکومت کی جانب سے کم فنڈز فراہم کرنے اور نصیرآباد کے رکن صوبائی اسمبلی کے فنڈز واپس جانے پر احتجاجا خود کو اپنے سرکار ی بنگلے میں بند کرکے باہر سے تالا لگا لیا بل کی وصولی کےلئے ٹھیکیدار و عملہ سخت گرمی میں ایکسیئن ن کو ڈھونڈتے رہے تفصیلات کے مطابق بلوچستان حکومت کی گڈ گورینس کا ندازہ اس بات سے لگایا جا سکتا ہے نصیرآباد میں محکمہ مواصلات وتعمیرات کی ایکس ای این کی پوسٹ پر ایک جونیئر آفیسر کو سیاسی پریشر پر ایکسیئن ن نصیرآبادپراونیشنل تعنیات کیا گیا ہے ماہ جون کی کلوزنگ سے دو روز قبل صوبائی حکومت کی جانب سے کم فنڈز فراہم کرنے اور نصیرآباد کے رکن صوبائی اسمبلی کے کروڑوں روپے کے فنڈز واپس جانے پر دل برداشتہ ہو کر ذاتی موبائل فون بند کرکے احتجاجا خود کو اپنے سرکاری بنگلے میں بند کرکے باہر سے تالا لگوا کر بند کردیا جبکہ بل کی وصولی کےلئے ٹھیکیدار و عملہ پریشنا ن ہو گئے ہیں انہوں نے سخت گرمی میںایکس ای این صاحب کو ڈھونڈتے رہے تاہم خالی ہاتھ گھروں کو واپس چلے گئے ۔

Leave your vote

0 points
Upvote Downvote

Total votes: 0

Upvotes: 0

Upvotes percentage: 0.000000%

Downvotes: 0

Downvotes percentage: 0.000000%

اپنا تبصرہ بھیجیں