ندیم نصرت کو زیب نہیں دیتا کہ وہ حب الوطنی کے سرٹیفکیٹس تقسیم کریں،عمران اسماعیل

اسلام آباد(پی ایف پی) پاکستان تحریک انصاف کے سینئر رہنما عمران اسماعیل نے ایم کیو ایم کے رہنما ندیم نصرت کے بیان پر ردعمل میں کہا ہے کہ ندیم نصرت کو یہ زیب نہیں دیتا کہ وہ حب الوطنی اور امن پسندی کے سرٹیفکیٹس تقسیم کریں۔
اسلام آباد مرکزی میڈیا ڈیپارٹمنٹ سے جاری ایک بیان میں عمران اسماعیل کا کہنا ہے کہ پاک سرزمین پارٹی کے ہوتے ہوئے ندیم نصرت کو ایم کیو ایم کے حوالے سے آئینہ دکھانے کی ضرورت نہیں ہے۔ گھر کے بھیدی لنکا ڈھا رہے ہیں کہ کیسے “را ” کے سرمائے سے کراچی میں خون کی ندیاں بہائی جاتی ہیں۔ عمران اسماعیل کا مزید کہنا ہے کہ بلدیہ ٹاو¿ن فیکٹری میں سینکڑوں انسان زندہ جلانے سے لیکر ڈاکٹر عمران فاروق کے قتل تک ہر جرم کا سراغ نائن زیرو سے ہی ملتا ہے۔ انکا کہنا ہے کہ مہاجر قومیت کے نام پر خون کی ہولی کھیلنے والوں نے دہشت گردوں کو بھی شرما دیا ہے۔کراچی کے ہزاروں شہریوں کو برطانیہ میں بیٹھے ایک شخص کی بھارت سے وفاداری کی بھینٹ چڑھا دیا گیا۔ عمران اسماعیل نے اس پر حیرانگی کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ ندیم نصرت اور انکی جماعت نہیں چاہتی کہ طبقات میں بٹے معاشرے کو ایک قوم بنانے کی بات کی جائے اور ندیم نصرت کی جماعت نے تقسیم اور تخریب کی سیاست کو ہی پروان چڑھایا ہے۔

Leave your vote

0 points
Upvote Downvote

Total votes: 0

Upvotes: 0

Upvotes percentage: 0.000000%

Downvotes: 0

Downvotes percentage: 0.000000%

اپنا تبصرہ بھیجیں