نجی ائیرلائن کی پروازکے انجن میں خرابی ‘مسافر کئی گھنٹوں سے خوار

اسلام آباد (پی ایف پی)بے نظیرانٹرنیشنل ائیرپورٹ پرنجی ائیرلائن کی پروازکے انجن میں خرابی کے باعث روانگی میں اڑھائی گھنٹے میں تاخیرہونے کے باعث مسافروں کوروزے کی حالت میں شدیدمشکلات کاسامناکرناپڑا
اورانہوںنے احتجاج کرتے ہوئے اعلیٰ حکام سے اپیل کی ہے کہ ائیرپورٹ حکام کے خلاف فی الفورتادیبی کارروائی کی جائے ۔گزشتہ روزائیرپورٹ ذرائع کے مطابق اسلام آبادسے مدینہ منورہ جانے والی پروازSp19کوبے نظیربھٹوانٹرنیشنل ائیرپورٹ سے دوپہرڈیڑھ بجے روانہ ہوناتھالیکن روانگی سے پہلے طیارے کے انجن میں خرابی پیداہوئی جس کے نتیجے میں اڑھائی گھنٹے تاخیرکاسامناکرناپڑا،طیارے میں سوارمسافروں کوچاربجے روانہ کیاگیاتین سوسے زائدمسافرروزے کی حالت میں شدیدمشکلات سے دوچارہوئے اورانہوںنے اعلیٰ حکام سے اپیل کی ہے کہ طیاروں کی چیکنگ مسافروں کے سوارہونے سے قبل ہونی چاہئے اورانہوں نے کہاکہ اس تاخیرکے ذمہ داران افسران کے خلاف قانونی کارروائی بھی کی جائے۔

Leave your vote

0 points
Upvote Downvote

Total votes: 0

Upvotes: 0

Upvotes percentage: 0.000000%

Downvotes: 0

Downvotes percentage: 0.000000%

اپنا تبصرہ بھیجیں