نادرابلڈنگ فراڈ کیس ،ڈی جی طاہر اکرم ضمانت خارج ہونے پر کمرہ عدالت سے گرفتار

اسلام آباد(پی ایف پی) نادرابلڈنگ فراڈ کیس ،ڈی جی نادرا طاہر اکرم کو ضمانت خارج ہونے پر کمرہ عدالت سے گرفتار کر لیا گیا ۔ڈی جی نادرا طاہر اکرم کی جانب سے ضمانت قبل از گرفتاری کی درخواست پر سماعت اسپیشل جج سینٹرل ملک نزیر نے کی، عدالت نے ضمانت قبل از گرفتاری کی درخواست مسترد کر دی، ضمانت مسترد ہونے پر ملزم کو ایف آئی اے کے حوالے کر دیا گیا ہے ملزم طاہر اکرام پر 31.34 ملین کی خرد برد کا الزام ہے ملزم کو ریمانڈ کے لیے کل عدالت میں پیش کیا جائے گا ۔

Leave your vote

0 points
Upvote Downvote

Total votes: 0

Upvotes: 0

Upvotes percentage: 0.000000%

Downvotes: 0

Downvotes percentage: 0.000000%

اپنا تبصرہ بھیجیں