چوہدری نثار علی خان

میں نہ چپ بیٹھا ہوں نہ بیٹھوں گا، لیکن میری تمام تر وفاداریاں ن لیگ کیلئے ہیں، چوہدری نثار

سی پیک پر صرف دشمن ہی نہیں دوستوں کی بھی نظر ہے، بہت سارے دوست بھی پاکستان کا بھلا نہیں چاہتے: سابق وزیر داخلہ

ٹیکسلا ( پی ایف پی )سابق وزیر داخلہ اور مسلم لیگ ن کے ناراض رہنما چوہدری نثار علی خان نے کہا ہے کہ ان کی تمام تر وفاداریاں ن لیگ کیساتھ ہیں تاہم وہ پارٹی کے اندر رہتے ہوئے اپنی بات کرتے رہیں گے اور چپ نہیں بیٹھیں گے۔ تفصیلات کے سابق وفاقی وزیر چوہدری نثار نے ٹیکسلا میں ایک عوامی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ وہ ن لیگ میں رہتے ہوئے بھی نہ کبھی چپ رہے نہ ہی چپ رہیں گے۔ وہ اپنی آواز بلند کرتے رہیں گے۔تاہم ان کی تمام تر وفاداریاں ہمیشہ ن لیگ کیلئے ہی تھیں، ہیں اور رہیں گی۔ لیکن دوسری جانب ان کے مخالف غلام سرور خان نے کبھی بھی ایک جماعت سے وفاداری نہیں کی۔ غلام سرور نہ چوہدریوں کے ہوئے، نہ بی بی سے وفا کر سکے۔ تو ایسے میں وہ عمران خان سے کیسے وفا کریں گے۔ چوہدری نثار نے اس موقع پر سی پیک کے حوالے سے کہا کہ سی پیک کا پاکستان کو بہت فائد ہ ہے۔ سی پیک سے پاکستان میں نوجوانوں کو روزگار ملیں گے۔ لیکن سی پیک پر صرف دشمن ہی نہیں دوستوں کی بھی نظر ہے۔ بہت سارے دوست بھی پاکستان کا بھلا نہیں چاہتے۔ سی پیک پاکستان کے کئی دوست ممالک کو بھی ایک آنکھ نہیں بھا رہا۔

Leave your vote

0 points
Upvote Downvote

Total votes: 0

Upvotes: 0

Upvotes percentage: 0.000000%

Downvotes: 0

Downvotes percentage: 0.000000%

اپنا تبصرہ بھیجیں