میگاکرپشن میں گرفتار میرخالد لانگو کے وکیل کی عدالت میں ایسی منطق پیش کہ ۔۔۔۔آپ بھی حیران ہوئے بغیر نہ رہ سکیں گے

کوئٹہ(پی ایف پی) بلوچستان میگاکرپشن میں گرفتار سابق مشیرخزانہ میرخالد لانگو کے وکیل ممتاز قانون دان باز محمدکاکڑ نے کہا ہے کہ سابق سیکرٹری مشتاق رئیسانی کی تحریری بیان کے بعد ثابت ہوگیا ہے کہ ان کے موکل میرخالد لانگو کامشتاق رئیسانی کے گھر سے ملنے رقم سے کوئی تعلق نہیں اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ مشتاق رئیسانی کا اپنے وکیل کے نام تحریری خط اس کیس میں بڑی اہمیت کاحامل ہے اپنے خط میں مشتاق رئیسانی نے واضح کردیا کہ پکڑی جانیوالی رقم سے میر خالد لانگو کا کوئی تعلق نہیں تھی انہوں نے کہا کہ ان کے موکل پر جوبھی الزامات لگائے گئے ہیں وہ ان کا پہلے سامنا کرتے رہیں اور اب بھی کررہے ہیں کیونکہ میرخالد لانگو ایک سیاسی ورکر اور اسمبلی کے رکن ہے
انہوں نے ہمیشہ اپنے حلقے کے عوام کی خدمت کی ہیں اور اس حوالے سے علاقے کے جو بھی ترقیاتی فنڈز ملے ہیں انہیں عوام کی فلاح وبہبود پرخرچ کیا جس کی واضح مثال قلات خالق آباد کے وہ ترقیاتی کام ہیں جن کے مثال ماضی میں نہیں ملتی نیب کے خصوصی قانون کامیرخالد لانگو پراطلاق نہیں ہوتا نیب نے ایک ماہ چودہ دن کے ریمانڈ کے دوران اب تک کوئی ٹھوس شوائد پیش نہیں کئے آئندہ بھی اس کیس میں وہ اپنے موکل کابھرپوردفاع کرینگے اور ان پر لگنے والے الزامات کاقانونی طورپرمقابلہ کرینگے۔

Leave your vote

0 points
Upvote Downvote

Total votes: 0

Upvotes: 0

Upvotes percentage: 0.000000%

Downvotes: 0

Downvotes percentage: 0.000000%

اپنا تبصرہ بھیجیں