میٹروپولیٹن سسٹم کے خلاف ۔۔۔۔کون کون عدالت جائے گا پڑھ کر حیران ہو جائیں گے

اسلام آباد(پی ایف پی)میٹروپولیٹن سسٹم کے خلاف ایک بار پھر سی ڈی اے کے افسران اور پاشا گروپ نے ہائی کورٹ میںجانے کا فیصلہ کر لیا ہے ۔ڈاکٹر طارق فضل چوہدری نے قبل از وقت پریس کانفرنس کر کے جمہوری سسٹم کو ڈی ریل کرنے میں سی ڈی اے کے افسران
کا عدالت جانے کا راستہ ہموار کر دیا ہے ۔اہم ذرائع سے معلوم ہوا ہے کہ سی ڈی اے کے جن اداروں اور سٹاف سے متعلق ڈاکٹر طارق فضل چوہدری نے پریس کانفرنس کی ہے وہ غیر قانونی ہے کیونکہ اداروں کی تقیسم اور افسران و سٹاف کے جانے کا بل ابھی تک تیا ر ہی نہیں ہوا ہے اسمبلی و سینٹ سے پاس ہونا تو دور کی بات ہے ۔ذرائع کا کہنا ہے کہ جس نوٹیفکیشن کو میڈیا میں دکھایا گیا ہے وہ غلط اور خلاف آئین ہے دوسری جانب ذرائع کا یہ بھی کہنا ہے کہ تین ڈپٹی مئیرکا بھی باقاعدہ قانون پاس نہیں ہوا ہے انکی تقرری بھی غیر آئینی ہے ۔ماہرین کی رائے کے مطابق اگرنوٹیفیکشن غلط ہے تو پھر میٹروپولٹین میں ہونے والے تمام فیصلے اور کام غیر قانونی قرار دیئے جائیں گے ۔واضع رہے کہ سی ڈی اے کی ایک یونین کی جانب سے معروف ایڈووکیٹ نعیم بخاری سٹاف کا مقدمہ عدالت عالیہ میں دائر کرچکے ہیں اس سلسلہ میں مزید رائے لینے کے لیے ایڈووکیٹ نعیم بخاری سے رابطہ کرنے کی کوشش کی گئی تاہم رابطہ نہ ہو سکا۔

Leave your vote

0 points
Upvote Downvote

Total votes: 0

Upvotes: 0

Upvotes percentage: 0.000000%

Downvotes: 0

Downvotes percentage: 0.000000%

اپنا تبصرہ بھیجیں