میر قاسم کو پاکستان سے محبت کی سزا میں پھانسی دی گئی، سراج الحق

میر قاسم کو پاکستان سے محبت کی سزا میں پھانسی دی گئی، سراج الحق
پاکستان کی مجرمانہ خاموشی قومی جرم ہے، حسینہ واجد نے بنگلہ دیش کو بھارتی کالونی بنا دیا ،امیر جماعتی اسلامی کی غائبانہ نماز جنازہ کے بعد میآن ڈیا سے گفتگو
اسلام آباد (پی ایف پی) امیر جماعت اسلامی سراج الحق نے بنگلہ دیش میں پھانسی کی سزا پانے والے میر قاسم کی غائبانہ نماز جنازہ مسجد الفرقان میں ادا کی۔ اس موقع پر انہوں نے کہا کہ میر قاسم کو پاکستان سے محبت کی سزا میں پھانسی دی گئی۔
بھارت بنگلہ دیش میں محب الوطن کو چن چن کر قتل کروا رہا ہے۔ بنگلہ دیش میں پھانسی کی سزا پانے والے میر قاسم کی غائبانہ نماز جنازہ میں شرکت کے موقع پر امیر جماعت اسلامی سراج الحق نے کہا کہ میر قاسم علی نے نظریہ پاکستان کا ساتھ دیا جس کی وجہ سے اسے پھانسی دی گئی۔ میر قاسم علی کو پاکستان سے محبت کی سزا دی گئی۔
پاکستان کی مجرمانہ خاموشی قومی جرم ہے۔ حسینہ واجد نے بنگلہ دیش کو بھارتی کالونی بنا دیا ہے۔ میر قاسم نے پاکستان بچانے کی کوشش کی تھی۔ بھارت بنگلہ دیش میں محب وطن رہنما چن چن کر قتل کروا رہا ہے۔ بنگلہ دیش میں اسلامی انقلاب ضرور آئے گا۔ سراج الحق نے مرحوم کی مغفرت اور درجات کی بلندی کے لئے دعا بھی کرائی۔

Leave your vote

0 points
Upvote Downvote

Total votes: 0

Upvotes: 0

Upvotes percentage: 0.000000%

Downvotes: 0

Downvotes percentage: 0.000000%

اپنا تبصرہ بھیجیں