میئر کراچی کو تمام تر اختیارات دیے جائیں، سندھ قومی الائنس

کراچی(پی ایف پی) سندھ قومی الائنس کے چیف آرگنائزر خدا بخش شیخ آرگنائزرزرئیس خانزادہ۔ وحیسد ہکڑو، ایوب سموں اور عبدالحکیم لغاری نے میئر کراچی وسیم اخترکواختیارات دینے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا ہے کہکراچی کو میگا پولیٹن سٹی ہونا چاہئے۔ اسے با اختیار نہ بنایا گیا توکراچی کے عوام صوبہ بنانے کے مطالبہ میں جائز ہوں گے۔ وسیم اختر کی حمایت اور انہیں مبارکباد دیتے ہوئے ان سے کہا گیا کہ وہ کھل کر کام کریں۔ سندھی اور مہاجر عوام ایک دوسرے کے بازو ہیں ۔ چیف آرگنائزر خدا بخش شیخ نے کہا کہ ایم کیو ایم پاکستان کے قائدفاروق ستار کی حمایت جاری رکھیں گے۔ دھرنے کا اعلان ہوا تو اس میں شرکت کریں گے۔ کراچی کو میگا پولیٹن سٹی اور اٹھارہ اضلاع میں تقسیم کرکے سٹی میگا پولیٹن اتھارٹی بنائی جائے جسکا میئر کراچی سربراہ ہو تمام محکمے اسی کے انڈر ہوں ۔ اسی طرح حیدر آباد، سکھر، خیرپور، دادو، نواب شاہ، لاڑکانہ، جامشورو، ٹنڈوالہ یار، مٹیاری سمیت مختلف اضلاع میں میٹروپولیتں کارپوریشنز قائم کی جائیں۔ جو پہلے سے ہیں انہیں سٹی گورنمنٹ کا درجہ دیا جائے ۔ لوکل گورنمنٹ آرڈیننس میں ترمیم کی جائے۔

Leave your vote

0 points
Upvote Downvote

Total votes: 0

Upvotes: 0

Upvotes percentage: 0.000000%

Downvotes: 0

Downvotes percentage: 0.000000%

اپنا تبصرہ بھیجیں