اسلام آباد (پی ایف پی)وفاق المدارس العربیہ پاکستان کے جنرل سیکرٹری اور ممتاز عالم دین مولانا محمد حنیف جالندھری آج جا مع مسجد محمدی شہزاد ٹاؤن میں جمعہ کے اجتماع سے خطاب کرینگے ،انکا خطاب 12:50 بجے شروع ہو گا اور نماز جمعہ ٹھیک 1:30 بجے ادا کی جائے گی ،جامع مسجد محمدی کے خطیب مولانا عبدالقدوس محمدی نے تمام اہل علاقہ ،علمائے کرام ،دینی مدارس کے طلباء اور دیگر عوام الناس سے بر وقت اور بھرپور شرکت کی اپیل کی ہے
