مولانا فضل الرحمان نے اسلام آباد کے لاک ڈاؤن کی دھمکی دے دی

ہمارا متفقہ مؤقف ہے کہ پاکستان کی نظریاتی شناخت کیلئے قومی سفر جاری رکھیں گے
عقیدہ ختم نبوت کے حوالے سے اپنی جدوجہد جاری رکھیں گے اور آئین کی اسلامی دفعات کا تحفظ کیا جائے گا
لاک ڈاؤن کی تاریخ کا تعین جماعت اسلامی کرے گی
ملین مارچ جاری رکھے جائیں گے اور دینی مدراس پر کنٹرول حاصل کرنے کی مزاحمت کریں گے.مولانا فضل الرحمان

اسلام آباد: متحدہ مجلس عمل کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے وفاقی دارالحکومت کے لاک ڈاؤن کی دھمکی دے دی۔

اسلام آباد میں متحدہ مجلس عمل کے سربراہی اجلاس کے بعد دیگر قائدین کے ہمراہ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ ہمارا متفقہ مؤقف ہے کہ پاکستان کی نظریاتی شناخت کیلئے قومی سفر جاری رکھیں گے۔

انہوں نے کہا کہ عقیدہ ختم نبوت کے حوالے سے اپنی جدوجہد جاری رکھیں گے اور آئین کی اسلامی دفعات کا تحفظ کیا جائے گا۔

ان کا کہنا تھا کہ ایم ایم اے اجلاس میں اتفاق کیا گیا کہ ملین مارچ جاری رکھے جائیں گے اور دینی مدراس پر کنٹرول حاصل کرنے کی مزاحمت کریں گے۔

ایک سوال کے جواب میں مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ اسلام آباد لاک ڈاون کی تاریخ حکومت نہیں ایم ایم اے طے کرے گی اور لاک ڈاؤن کی تاریخ کا تعین جماعت اسلامی کرے گی۔

Leave your vote

0 points
Upvote Downvote

Total votes: 0

Upvotes: 0

Upvotes percentage: 0.000000%

Downvotes: 0

Downvotes percentage: 0.000000%

اپنا تبصرہ بھیجیں