منہاج القرآن کے زیر اہتمام فرانس میں ’’اسلام دین امن‘‘ کانفرنس

’’اسلام کا سچا پیروکار تنگ نظر اور دہشتگرد نہیں ہو سکتا‘‘مقررین
کانفرنس سے ڈاکٹر حسن محی الدین ، فرانس میں پاکستانی سفیر معین الحق و دیگر کا خطاب
منہاج القرآن کی اول، آخر فکر انسانیت کے احترام ،خدمت خلق پر مبنی ہے:چیئرمین سپریم کونسل
منہاج القرآن کے تصنیفی کام میں 8 جلدوں پر مشتمل قرآنی انسائیکلوپیڈیا عظیم اضافہ ہے

لاہور (پی ایف پی)منہاج القرآن انٹرنیشنل فرانس کے زیر اہتمام چیئرمین سپریم کونسل ڈاکٹر حسن محی الدین قادری کی زیر صدارت ’’اسلام دین امن ‘‘کانفرنس منعقد ہوئی جس میں فرانس کے پاکستانی سفیر معین الحق نے خصوصی شرکت کی اور منہاج القرآن کی علم و امن پر مبنی عالمگیر دینی خدمات کو سراہا، انہوں نے اپنے خطاب میں کہا کہ اسلام بین الاقوامی بھائی چارہ،امن کے قیام اور انسانیت کے احترام پر زور دیتا ہے، اسلام ایک بے گناہ انسان کے قتل کو پوری انسانیت کا قتل قرار دیتا ہے، اسلام کا سچا پیروکار کبھی تنگ نظر اور دہشتگرد نہیں ہو سکتا، بے گناہوں کی جان لینے کی اجازت نہ اسلام دیتا ہے اور نہ ہی پاکستان کے آئین اور قوانین میں اس کی کوئی گنجائش ہے، معین الحق نے قرآنی انسائیکلوپیڈیا کو ایک بڑی انسانی خدمت قرار دیا اور اس کی تالیف پر ڈاکٹر محمد طاہرالقادری اور ادارہ منہاج القرآن کو مبارکباد دی۔

کانفرنس سے حافظ نذیر احمد، زاہد فیاض، حسن میر قادری، شاہد ملک نے بھی خطاب کیا، کانفرنس میں فرانس میں مقیم پاکستانی کمیونٹی کی ممتاز شخصیات اور تحریک منہاج القرآن کے رفقائے کار اور اراکین نے بڑی تعداد میں شرکت کی، ڈاکٹر حسن محی الدین قادری نے اپنے صدارتی خطاب میں پاکستانی سفیر معین الحق اور دیگر افراد کو شرکت پر مبارکباد دی اور کہا کہ قائد تحریک منہاج القرآن ڈاکٹر محمد طاہرالقادری نے نوجوانوں کو انتہا پسندی اور تنگ نظری سے بچانے کیلئے دہشتگردی کے خلاف 600صفحات پر مبسوط فتویٰ بھی دیا اور فروغ امن نصاب بھی مرتب کیا اور امن کی تعلیمات پر مبنی درجنوں کتب تحریر کیں جو شائع ہو چکی ہیں اور دنیا بھر میں امن چاہنے والوں کیلئے فکری و نظریاتی رہنمائی کا ذریعہ ہیں اور تصنیف و تالیف کے اس عظیم کام میں 8جلدوں پر مشتمل قرآنی انسائیکلوپیڈیا ایک عظیم اضافہ ہے۔

انہوں نے پاکستانی سفیر کو قرآنی انسائیکلوپیڈیا کا سیٹ بھی دیا۔ انہوں نے کہا کہ یہ قرآنی انسائیکلوپیڈیا ہر گھر کی ضرورت ہے اور اس میں زندگی میں درپیش آنے والے تمام فکری معاملات کی الوہی گائیڈ لائن موجود ہے۔ انہوں نے کہا کہ منہاج القرآن کی اول، آخر فکر امن کے فروغ ، انسانیت کے احترام اور خدمت خلق پر مبنی ہے۔ انہوں نے امن کانفرنس کے شاندار انعقاد پر فرانس کی تنظیم کو مبارکباد دی ۔

Leave your vote

0 points
Upvote Downvote

Total votes: 0

Upvotes: 0

Upvotes percentage: 0.000000%

Downvotes: 0

Downvotes percentage: 0.000000%

اپنا تبصرہ بھیجیں