ممبئی پر حملے کا خدشہ، بحریہ ہائی الرٹ، مشتبہ افراد کی تلاش کا آپریشن شروع

دو سکول کے بچوں نے پرنسپل کو بتایا کہ انہوں نے ساحل کے قریب پانچ مشتبہ افراد کو اسلحہ اٹھائے دیکھا ہے
ان افراد کا حلیہ پٹھانوں جیسا تھااور وہ غیر ملکی زبان بول رہے تھے جو بچوں کی سمجھ میں نہیں آئی، بڑے پیمانے پر تلاشی

ممبئی (پی ایف پی) کسی ممکنہ دہشت گردی کے واقعہ سے بچنے کے لیے بھارتی بحریہ کو آج جمعرات کے روز انتہائی ہائی الرٹ کی سطح پر کر دیا گیا۔ یہ ہائی الرٹ سکول کے دو طالب علموں کے بیان کے بعد سامنے آیا جنہوں نے حکام کو بتایا کہ انہوں نے ممبئی کے ساحلی علاقے کے قریب پانچ مشتبہ افراد کو بندوقیں اٹھائے دیکھا ہے ۔ ان مشتبہ افراد نے ماسک پہن رکھے تھے۔ یہ طالب علم نے دعوی کیا کہ اس نے ایک دہشت گرد کو واضح طور پر دیکھا جس نے اسلحہ اٹھا رکھا تھا اور وہ بھارت بحریہ کے ایک ایمونیشن ڈپو کے پاس موجود تھا۔اس مشتبہ شخص نے کندھے پر ایک بیگ بھی اٹھا رکھا تھااور وہ ایسی زبان بول رہے تھے جو انہیں سمجھ نہیں آ رہی تھی۔ان طالب علموں نے اپنے سکول کے پرنسپل کو بتایا کہ ان افراد کا حلیہ پٹھانوں جیسا تھا۔ سکول کے پرنسپل نے اس واقعہ کے حوالے سے فوری طور پر پولیس کو آگاہ کر دیا۔ اس اطلاع کے موصول ہوتے ہی پولیس، انسداد دہشت گردی کے یونٹ اور نیوی کی سیکیورٹی نے پورے علاقے کو گھیرے میں لے لیا اور سرچ آپریشن شروع کر دیا۔آخری اطلاعات تک کسی بھی شخص کی گرفتاری کی کوئی اطلاع نہیں ملی۔یہ خبر اس علاقے میں جنگل کی آگ کی طرح پھیل گئی اور علاقے میں موجود تمام سکول اور کالج فوری طور پر بند کر دیے گئے تھے۔ یہ علاقہ ممبی سے پچاس کلومیٹر کی دوری پر ہے اوریہاں2008میں 10دہشت گردوں نے 166افراد کو ہلاک کر دیا تھا۔ یہ علاقہ اس لیے اہم ہے کہ اس کے قریب بھارتی بحریہ موجود ہے اور اس کے علاوہ جواہر لعل نہرو پورٹ اوربھا بھا اٹامک ریسرچ سنٹر بھی موجود ہے۔

Leave your vote

0 points
Upvote Downvote

Total votes: 0

Upvotes: 0

Upvotes percentage: 0.000000%

Downvotes: 0

Downvotes percentage: 0.000000%

اپنا تبصرہ بھیجیں