ملک میں انسانی حقوق کا روڈ میپ جلد از جلد جاری کیا جائے گا، وزیر تجارت

اسلام آباد(پی ایف پی)وفاقی وزیر تجارت انجنئیر خرم دستگیر خان نے کہا ہے کہ ملک میں انسانی حقوق کا روڈ میپ جلد از جلد جاری کیا جائے گا،صوبائی حکومتوں کے تعاون اور ان کی فعال شمولیت کی بدولت آئین میں انسانی حقوق سے متعلق درج تمام اصولوں پر عملدرآمد کرائیں گے، ملک میں انسانی حقوق سے متعلق قوانین میں بہتری کی رفتار سے یورپی یونین مطمئن ہے ، جی ایس پی پلس کی تجارتی مراعات اور اس سے متعلق پاکستان پر عائد ذمہ داریوں سے متعلق یورپی یونین سے مسلسل رابطے میں ہیں ، ان خیالات کا اظہار وفاقی وزیر نے وزارت انسانی حقوق کے نومتعین وزیر کامران مائیکل سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔خرم دستگیر نے کہا کہ انسانی حقوق پر عملدرآمد بیرونی ایجنڈا نہیں بلکہ حکومت پاکستانی آئین میں دئیے گئے اانسانی حقوق پر عملدرآمد کیلئے کاوشین کر رہی ہے۔
جی ایس پی پلس کے تحت پاکستان پر عائد ذمہ داریوں کی تکمیل میں وزیر برائے وزارت انسانی حقوق کا کلیدی کردار ہے، حکومت نے انسانی حقوق کی وزارت قائم کی ہے جو تما م صوبوں کے ساتھ براہ راست رابطے میںہے اور انھیں انسانی حقوق سے متعلق قوانین کو بہتر کرنے میں معاونت فراہم کرے گی۔وزارت تجارت اور انسانی حقوق اس سلسلے میں تربیتی ، آگاہی اور تکنیکی پروگراموں کا بھی اجراءکرے گی جس میں متعلقہ صوبائی افسران کی تکنیکی صلاحیتوں کو بہتر کیا جائے گا۔ کامران مائیکل نے بتایا کہ وزارت انسانی حقوق کے سیکرٹری اور افسران ماہ رمضان کے بعد تمام صوبوں کا فرداًفرداًدورہ کریں گے اور صوبائی محکموں اور افسران کوانسانی حقوق سے متعلق قوانین کے اجراءاور ان پر عملدرآمدکی حساسیت سے آگاہ کیا جائے گا۔

Leave your vote

0 points
Upvote Downvote

Total votes: 0

Upvotes: 0

Upvotes percentage: 0.000000%

Downvotes: 0

Downvotes percentage: 0.000000%

اپنا تبصرہ بھیجیں