ملا ابراہیم منصور صدر افغان طالبان کا نیا ملٹری کمانڈر نامزد

ملا ابراہیم صدر، ملا عمر کے قریبی ساتھی اور ایک ماہر لڑاکا کمانڈررہے ہیں۔ طالبان زرائع

کابل(پی ایف پی)افغان طالبان نے ملا ابراہیم منصور صدر کو نیا عسکری سربراہ نامزد کیا ہے۔ ایک غیر ملکی خبر رساں ادارے نے افغان طالبان کے سرکردہ زرائع کے حوالے سے کہا ہے کہ افغانستان میں غیر ملکی افواج کے خلاف برسرپیکارطالبان نے ملا ابراہیم منصور صدرکو طالبان کے عسکری شعبے کا نیا ملٹری کمانڈر نامزد کیا گیا ہے۔ ملا ابراہیم منصور صدر کے حوالے سے کہا جاتا ہے کہ وہ سابق امیرالمومنین ملا محمد عمر مجاہد کے قریبی ساتھی رہے ہیں اور ایک سخت گیر موقف رکھنے والے ماہر لڑاکا کمانڈر ہونے کی وجہ سے طالبان عسکریت پسندوں میں خاصے مقبول ہیں ۔ طالبان کے نئے ملٹری کمانڈر کی حیثیت سے ملا ابراہیم منصور صدر کی نامزدگی سے ظاہر ہوتا ہے کہ افغان طالبان امن مزاکرات کی سابقہ پالیسی کے بجائے افغانستان میں اپنی حالیہ عسکری کامیابیوں کو مزید وسعت دینے پر زیادہ توجہ دے رہے ہیں۔

Leave your vote

0 points
Upvote Downvote

Total votes: 0

Upvotes: 0

Upvotes percentage: 0.000000%

Downvotes: 0

Downvotes percentage: 0.000000%

اپنا تبصرہ بھیجیں