مفتی عبدالقوی نے میراچھوڑاہواسگریٹ،مشروب پیا،قندیل بلوچ

نکاح سے متعلق الزمات بے بنیادہیں، قندیل بلوچ کی رویت ہلال کمیٹی میں شامل کرنے کی سفارش کروں گا،مفتی عبدالقوی

اسلام آباد (پی ایف پی)ماڈل قندیل بلوچ نے کہاہے کہ مذہبی سکالرمفتی عبدالقوی نے میراچھوڑاہواسگریٹ اورمشروب بھی پیا،انہوںنے مجھے 18ویں نکاح کرنے کی آفرکی ،جبکہ مذہبی سکالرعبدالقوی نے کہاکہ قندیل بلوچ کے نکاح سے متعلق الزمات بے بنیادہیں،محترمہ سے مل کربہت خوشی ہوئی ،میں قندیل بلوچ کی رویت ہلال کمیٹی میں شامل کرنے کی سفارش کروں گا۔نجی ٹی وی کے پروگرام میں گفتگوکرتے ہوئے ماڈل قندیل بلوچ کاکہناہے کہ مفتی عبدالقوی نے کہاکہ میں زمیندارشخص ہوں تنخواہ پرگزارہ نہیں کرتا،ایک شادی اور17نکاح کئے ،18ویں نکاح مجھ سے کرناچاہتے تھے ۔
انہوںنے مجھے اٹھارویں نکاح کی آفرکی ۔انہوںنے کہاکہ جہاں جہاں میری رسائی ہوگی ایسے جعلی مفتی کوایکسپوزکروں گی ،ان کاریکارڈغلط ہے ،مجھے ان سے ملنے کی بالکل خوشی نہٰں ہوئی ۔جبکہ مذہبی سکالرعبدالقوی نے کہاکہ محترمہ قندیل بلوچ کے نکاح سے متعلق الزامات غلط ہیں ،میں روزے سے تھا،قندیل بلوچ کے الزامات درست نہیں ،قندیل بلوچ نے خودفون کرکے ملنے کااصرارکیااورمیں نے فائیوسٹارہوٹل بلالیا،ان سے میری ملاقات ہوئی تومجھے بہت خوشی ہوئی،ساری گفتگوباہمی احترام کے ساتھ ہوئی ۔انہوںنے کہاکہ میں نے انہیں بتایاکہ آپ پرجادوکاکوئی اثرنہیں
میں قندیل بلوچ کی اصلاح کرناچاہتاتھا،محترمہ بلوچ کومیں اپنی بیٹی سمجھتاہوں ،ان سے شادی کرنے کاکوئی اردارہ نہیں تھاوہ میری بیٹی کی طرح ہے۔انہوںنے کہاکہ میں ان کے ساتھ صوفے پرآرام سے بیٹھاہوں انہیں قرآن وسنت کی تعلیمات سنارہاتھا۔انہوںنے کاکہ رویت ہلال کمیٹی میں خواتین کی نمائندگی ہونی چاہئے ،میں قندیل بلوچ کیلئے رویت ہلال کمیٹی میں شمولیت کی سفارش کروں گا۔انہوںنے کہاکہ میں تحریک انصاف پنجاب علماءومشائخ ونگ کاصدرہوں۔

Leave your vote

0 points
Upvote Downvote

Total votes: 0

Upvotes: 0

Upvotes percentage: 0.000000%

Downvotes: 0

Downvotes percentage: 0.000000%

اپنا تبصرہ بھیجیں