مفتی عبدالقوی قندیل بلوچ قتل کیس میں بیان ریکارڈ کرانے ملتان پہنچ گئے

ملتان (پی ایف پی)مفتی عبدالقوی قندیل بلوچ قتل کیس میں اپنا بیان ریکارڈ کرانے ملتان پہنچ گئے ہیں جہاں وہ سوالنامے کے جوابات دیں گے
تفصیل کے مطابق قندیل بلوچ قتل کیس میں مفتی عبدالقوی اپنا بیان ریکارڈ کرانے کیلئے ملتان پہنچ گئے ہیں ۔ وہ آج اپنا بیان ریکارڈ کرائیں گے ۔ذرائع کا کہنا ہے کہ پولیس کی تحققیاتی ٹیم نے مفتی عبدالقوی سے تحریری جواب کے علاوہ قندیل بلوچ کسیاتھ تعلقات کی نوعیت کے حوالے سے پوچھ گچھ کرنے کا فیصلہ بھی کیا ہے ۔
پولیس حکام کی جانب سے قندیل بلوچ کسیاتھ سیلفی معاملے کے حوالے سے خصوصی طور پر تفتیش کی جائے گی کیونکہ مبینہ طور پراسی واقعے کے بعد قندیل بلوچ کے بھائی نے اسے قتل کر نے کا فیصلہ کیا تھا اور ان کے روابط بارے بھی معلوم کیا جائے گا۔

Leave your vote

0 points
Upvote Downvote

Total votes: 0

Upvotes: 0

Upvotes percentage: 0.000000%

Downvotes: 0

Downvotes percentage: 0.000000%

اپنا تبصرہ بھیجیں