مصطفی کمال سیاسی نابالغ ہے ایم این ایم

کراچی(پی ایف پی)مہاجر نیشنل موومنٹ کے ایڈھاک مرکزی کمیٹی کے اراکین ڈاکٹر انور، حشام مظہر، عادل خان ، نفیس فاطمہ، روبینہ یاسمین نے کہا ہے کہ مہاجروں کا ووٹ بنک تقسیم کیا جا رہا ہے مہاجر سیاستداں ہوش کے ناخن لے لیں ۔مہاجر نیشنل موومنٹ فاروق ستار کی جانب سے قوم کو متحد رکھنے کی کوششوں کا خیر مقدم اور انہیں خراج تحسین پیش کرتی ہے۔ آفاق احمد، سلیم حیدراورانیس قائم خانی کو مہاجر مفاد میں فاروق ستار کو سپورٹ کرنا چاہئے۔ مصطفی کمال سیای نابالغ ہے اسے مہاجر نہیں بلکہ گورنری سے غرض ہے ۔ مہاجر قوم کا امیج خراب کرنے میں اس شخص کا بہت بڑا کردار ہے۔ مہاجر نیشنل موومنٹ نے مذید کہا کہ سلیم شہزاد کا اعلان مہاجروں کی سیات کے لئے بہتر ہے ۔ہم پرانے مہاجر سیاست دانوں ، لیڈرز سے بھی کہیں گے کہ وہ فاروق ستار کو سپورٹ کریں ۔ مہاجر قاتل مہاجر مقتول کی سیاست کو نکام بنادیں۔

Leave your vote

0 points
Upvote Downvote

Total votes: 0

Upvotes: 0

Upvotes percentage: 0.000000%

Downvotes: 0

Downvotes percentage: 0.000000%

اپنا تبصرہ بھیجیں