مزیدار پنیری بالز بنانے کی آسان ترکیب

آج ہم آپ کو بتائیں گے آلو کے مزیدار پنیری بالز بنانے کی آسان ترکیب

اجزا:

آلو (ابلے اور بھرتہ کئے ہوئے) آدھا کلو

پنیر (کدوکش) 150 گرام

ہرا دھنیا (چوپ کیا ہوا) آدھی گڈی

لہسن (چوپ کئے ہوئے) 5 جوئے

ہری مرچیں (چوپ کی ہوئی) 4 عدد

پسی ہوئی لال مرچ ایک کھانے کا چمچہ

پسا ہوا سفید زیرہ ایک کھانے کا چمچہ

میدہ چھنا ہو ا آدھی پیالی

انڈے 4 عدد

ڈبل روٹی کا چورہ ایک پیالی

نمک حسب ذائقہ

تیل تلنے کے لئے

سلاد کے پتے سجانے کےلئے

ٹماٹو کیچپ آلو کے پنیری بالز کے ساتھ پیش کرنے کےلئے

ترکیب:

ایک پیالے میں پنیر، دھنیا، لہسن، ہری مرچیں، زیرہ اور نمک ملالیں، ہتھیلی کو گیلا کرکے تھوڑے سے آلو رکھیں اور اس کے درمیان میں پنیر کا تھوڑا سا آمیزہ بھرکرگیند کی شکل دے دیں۔
گیند کو پہلے میدے، اور پھر انڈے اور ڈبل روٹی کے چورے میں لپیٹ لیں۔ اس عمل کو دہراتے ہوئے سارے آلوؤں کی بالز تیار کرلیں۔تمام آلوؤں کی بالز بنانے کے بعد کڑاہی میں تیل گرم کریں اور بالز کو سنہری ہونے تک تل کر نکال لیں۔
ڈش کو سلاد پتوں سے سچا کرآلوکے پنیری بالزاس پر رکھیں اور ٹماٹو کیچپ کے ہمراہ پیش کریں جو بچوں کو تو پسند آئیں گے –

Leave your vote

0 points
Upvote Downvote

Total votes: 0

Upvotes: 0

Upvotes percentage: 0.000000%

Downvotes: 0

Downvotes percentage: 0.000000%

اپنا تبصرہ بھیجیں