مریم جمیلہ۔۔۔کون تھیں

لاہور (پی ایف پی ) قارئین کے لئے اہم اور متاثر کن شخصیات کا تعارف پیش خدمت ہے
مریم جمیلہ۔۔۔۔
24 مئی1961ءکومشہور امریکی مستشرق مارگریٹ ”پیگی“ مارکس نے لاہور میں مولانا مودودی کے ہاتھ پر اسلام قبول کرنے کا اعلان کیا۔ ان کا اسلامی نام مریم جمیلہ رکھا گیا۔
مریم جمیلہ 23 مئی 1934ئ کو امریکا کے ایک یہودی گھرانے میں پیدا ہوئی تھیں۔ بچپن ہی سے انہیں عرب معاشرت اور اسلام میں بڑی کشش محسوس ہوتی تھی۔ انہیں فلسطینیوں کی بے وطنی اور ان کے علاقے میں اسرائیل کے قیام سے بھی شدید تکلیف پہنچی تھی۔ ایسے میں جب انہیں مشہور نو مسلم مستشرق محمد اسد کی روڈ ٹو مکہ اور اسلام ایٹ کراس روڈز اور محمد مارما ڈیوک پکتھال کا کیا ہوا قرآن مجید کا انگریزی ترجمہ مطالعہ کے لئے میسر آئے تو انہوں نے اسلام قبول کرنے میں بالکل تامل نہیں کیا۔
pfp-maryam1

pfp-large-Maryam Jameelah in a Burqa - 1966

pfp-maryam
اسلام قبول کرنے کے بعد جب ان پر امریکا کی سرزمین تنگ ہونے لگی تو وہ امریکی شہریت ترک کرکے پاکستان منتقل ہوگئیں۔ انہوں نے اسلام کے حوالے سے کئی کتابیں تحریر کیں جن میں ازویسٹرن سویلائزیشن یونیورسل، اسلام ان تھیوری اینڈ پریکٹس، اسلام اینڈ اورینٹل ازم، اسلام اینڈ موڈرن ازم اور اسلام ورسزدی ویسٹ کے نام سرفہرست ہیں۔
pfp-islamvahlkitab

Leave your vote

0 points
Upvote Downvote

Total votes: 0

Upvotes: 0

Upvotes percentage: 0.000000%

Downvotes: 0

Downvotes percentage: 0.000000%

اپنا تبصرہ بھیجیں