مریدکےمیں ٹرالر اور موٹر سائیکل کے درمیان تصادم ،ا یک موٹر سائیکل سوار جاں بحق، دو ساتھی شدید زخمی

مریدکے(پی ایف پی) جی ٹی روڈ کھوڑی کے قریب ٹرالر اور موٹر سائیکل کے درمیان تصادم کے نتیجے میں ایک موٹر سائیکل سوار جاں بحق جبکہ اس کے دو ساتھی شدید زخمی ہو گئے جنہیں ریسکیو ٹیم نے فوری طور پر مقامی سرکاری ہسپتال پہنچا دیا۔ بتایا گیا ہے کہ تین افراد موٹر سائیکل پر سوار ہو کر مریدکے کی طرف آرہے تھے کہ کھوڑی کے قریب ان کی موٹر سائیکل بے قابو ہو کرٹرالر سے ٹکراگئی جس کے نتیجے میں ایک موٹر سائیکل سوار موقع پر ہی جاں بحق جبکہ دو شدید زخمی ہو گئے جنہیں ریسکیو1122نے مقامی سرکاری ہسپتال پہنچایا جہاں ان کی حالت خطرے سے باہر بیان کی جاتی ہے۔ جاں بحق شخص کی تا حال شناخت نہیں کی جا سکی۔

Leave your vote

0 points
Upvote Downvote

Total votes: 0

Upvotes: 0

Upvotes percentage: 0.000000%

Downvotes: 0

Downvotes percentage: 0.000000%

اپنا تبصرہ بھیجیں