مریدکے(پی ایف پی)تھانہ صدر کے علاقہ چک 48میں کھیتوں میں گندم کاٹنے پر ہونے والے جھگڑے کے دوران با اثر زمیندار کے بیٹے نے محنت کش کا بازو درانتی سے کاٹ دیا۔
زخمی نوجوان کو ہسپتا ل پہنچا دیا گیا۔ بتایا گیا ہے یہ تھانہ صدر کے علاقہ چک نمبر48میں گندم کی فصل کاٹنے کا تنازعہ شدید لڑائی کی شکل اختیار کر دیا جس دوران زیب وغیرہ نے اسی گاؤں کے کے محنت کش شکور پر درانتیوں سے حملہ کرکے اس کا ایک بازو کاٹنے کے علاوہ جسم کے مختلف حصوں پر بھی وار کئے اور اسے شدید زخمی حالت میں پھینک کر فرار ہو گئے۔
زخمی شکور کو مقامی ہسپتال پہنچا دیا گیا ہے تاہم پولیس واقعہ سے لا علمی کا اظہار کر رہی ہے۔
