محکمہ صحت سنٹرل انڈکشن پالیسی پر ینگ ڈاکٹروں کے تحفظات کو دور کرے‘رہنما تحریک انصاف عمر کسانہ

لاہور(پی ایف پی) تحریک انصاف لاہور کے رہنما عمر کسانہ نے کہا ہے کہ محکمہ صحت سنٹرل انڈکشن پالیسی پر ینگ ڈاکٹروں کے تحفظات کو دور کرے اور انکی مشاورت سے پالیسی تیار کی جائے ۔زبردستی کسی بھی قسم کی پالیسی نافذ کرنے سے ایک طرف حالات بدمزگی کا شکار ہو سکتے ہیں دوسر ی جانب ینگ ڈاکٹرز کی ہڑتالوں سے مریضوں کے خوار ہونے کا خدشہ ہے ۔
پہلے ہی پنجاب کے ہسپتالوں کی حالت ابترہے اور مریضوں کو مشکلات کا سامنا ہے لیکن ایسے میں اگر محکمہ صحت نے پی جی ٹرینی ڈاکٹروں کی مرضی کے خلاف سنٹرل انڈکشن پالیسی نافذ کر دی تو یہ ان ڈاکٹروں کے ساتھ زیادتی ہو گی ۔ینگ ڈاکٹرز ایسوسی ایشن کی جانب سے سنٹرل پالیسی کو رد کرنے اور ہڑتال کا عندیہ دینے پر ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے انکا کہنا تھا کہ حکومت کو ہر فیصلہ سٹیک ہولڈر ز کی مشاورت کے ساتھ کرنا چاہیے تاکہ بعد میں حالات خرابی کی طرف نہ جائیں ۔انکا مزید کہنا تھا کہ محکمہ صحت اس معاملے کو خوش اسلوبی سے حل کرلے تاکہ ہسپتالوں کا نظام بغیر کسی دقت اور رکاوٹ کے چلتا رہے ۔

Leave your vote

0 points
Upvote Downvote

Total votes: 0

Upvotes: 0

Upvotes percentage: 0.000000%

Downvotes: 0

Downvotes percentage: 0.000000%

اپنا تبصرہ بھیجیں