محکمہ خزانہ محکموں کو فنڈز ریلیز کا عمل زیادہ شفاف بنائے،مظفر سید ایڈوکیٹ

پشاور(پی ایف پی)خیبرپختونخوا کے وزیر خزانہ مظفر سید ایڈوکیٹ نے محکمہ خزانہ کے حکام کو سختی سے ہدایت کی ہے کہ وہ بجٹ تخصیص کے بعد اداروں کو فنڈز ریلیز کا عمل زیادہ سہل اور شفاف بنائیں وہ بجٹ منظوری کے تناظر میں اپنے دفتر سول سیکرٹریٹ پشاور میں مختلف شعبوں کے سیکشن افسروں کے اجلاس سے خطاب کر رہے تھے وزیر خزانہ نے افسران کو بجٹ ریلیز اور اکاﺅنٹس و آڈٹ سے متعلق صوبائی حکومت کے رہنما اصولوں سے اگاہ کرتے ہوئے واضح کیا کہ فنڈز کے اجراءکا عمل اتنا زیادہ فعال اور منصفانہ ہونا چاہئے کہ نہ تو انکے غلط استعمال اور کرپشن کا امکان پیدا ہو اور نہ ہی فنڈز ریلیز کے بارے میں کوئی شکایت آئے انہوں نے کہا کہ اگرچہ وہ اپنے محکمے کی کارکردگی سے کافی مطمئن ہیں تاہم بہتری کا سفر جاری رہنا چاہئے مظفر سید ایڈوکیٹ نے کہا کہ ضلعی اکاﺅنٹس دفاتر تنخواہوں، پنشن اور ترقیاتی فنڈز کا اجراءاتنا خودکار بنائیں کہ اس میں اہلکاروں کی پسند و ناپسند کا عمل دخل بالکل ختم ہو نیز خبردار کیاکہ آئندہ ضلعی اکاﺅنٹس و آڈٹ دفاتر سے متعلق کسی بھی شکایت کا سخت ترین نوٹس لیا جائے گا اس ضمن میں وہ خود اور اکاﺅنٹنٹ جنرل مختلف اضلاع کے مشترکہ دورے بھی کرینگے تاکہ اس ضمن میں صوبائی یا وفاقی مالیاتی اداروں کے فرق اور امتیازات کا بھی عملی طور پر خاتمہ ہو اور عوام کو اس حوالے سے واضح ریلیف ملے انہوں نے کہا کہ وہ اچانک دوروں کا یہ سلسلہ عیدالفطر کے بعد شروع کر رہے ہیں اور کسی بھی ایک ضلع کے اکاﺅنٹس دفاتر کے اچانک معائنے کے بعد وہاں ڈی سی یا کمشنر آفس میں کھلی کچہری سے بھی خطاب کرینگے تاکہ ہمیں اپنے محکموں کی کارکردگی سے متعلق عوامی رائے سے بھی اگاہی ملتی رہے اور کسی بھی مسئلے کا موقع پر ہی تدارک کیا جا سکے۔

Leave your vote

0 points
Upvote Downvote

Total votes: 0

Upvotes: 0

Upvotes percentage: 0.000000%

Downvotes: 0

Downvotes percentage: 0.000000%

اپنا تبصرہ بھیجیں