ماہرہ خان کی 'رئیس' مصر اور اردن میں بھی ریلیز

ماہرہ خان کی پہلی بولی وڈ فلم ‘رئیس’ پاکستان میں تو اب تک ریلیز نہیں ہوپائی، لیکن اسے دنیا بھر میں بےحد پسند کیا جارہا ہے، اور اب ہندوستان میں شاندار کامیابی کے بعد فلم مصر اور اردن میں ریلیز کردی گئی۔

شاہ رخ خان نے انسٹاگرام اکاونٹ پر مداحوں سے اس خبر کو شیئر کیا۔

ان کا کہنا تھا کہ رئیس آج مصر اور اردن میں ریلیز کی جارہی ہے، امید ہے سب کو دیکھنے میں مزہ آئے، ہندوستانی فلمیں دیکھنے کا شکریہ، آپ سب کو میرا پیار۔

خیال رہے کہ فلم ‘رئیس’ کو پاکستان میں غیر موزوں قرار دیا گیا تھا، جس کے بعد سنسر بورڈ نے اس پر پابندی لگا دی گئی، اس فیصلے کے بعد ماہرہ خان کے مداحوں نے شدید مایوسی کا اظہار کیا تھا۔

فلم ‘رئیس’ میں شاہ رخ خان نے رئیس عالم نامی گجراتی غنڈے کا کردار ادا کیا جو منشیات کا کاروبار کرتا ہے، دوسری جانب ماہرہ خان ان کی اہلیہ آسیہ کے کردار میں نطر آئیں۔

واضح رہے کہ ماہرہ خان کو ان کی ڈیبیو بولی وڈ فلم کے لیے ہندوستانی تجزیہ کاروں کا ملا جھلا ردعمل موصول ہوا تھا، جبکہ کئی ریویوز میں ان کی اداکاری کو تنقید کا نشانہ بھی بنایا گیا۔

فلم ‘رئیس’ نے ہندوستان باکس آفس پر اب تک خاصہ اچھا بزنس کرلیا ہے۔

Leave your vote

0 points
Upvote Downvote

Total votes: 0

Upvotes: 0

Upvotes percentage: 0.000000%

Downvotes: 0

Downvotes percentage: 0.000000%

اپنا تبصرہ بھیجیں