لیونل میسی سوشل میڈیا پر ہر کسی کی باتوں میں آگئے ۔۔۔کیسے؟

بیونس آئرس ، لاہور ، ممبئی(پی ایف پی)ارجنٹائن کے سٹار کھلاڑی لیونل میسی نے جیسے ہی بین الاقوامی فٹبال سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کیا وہ انڈیا میں سوشل میڈیا پر ٹرینڈ کرنے لگے اور ان کے ساتھ ہی پاکستان کے سٹار کرکٹر شاہد آفریدی بھی۔زیادہ تر لوگوں نے ان کے اس فیصلے پر افسوس کا اظہار کیا اور ان سے ریٹائرمنٹ کے فیصلے کو واپس لینے کی اپیل کی۔لوگوں نے شاہد آفریدی سے سبق لیتے ہوئے انھیں اپنا فیصلہ واپس لینے کی باتیں کہیں۔ جب میسی سے پوچھا کہ کیا آپ اپنی ریٹائرمنٹ کا فیصلہ واپس لیں گے تو میسی نے جواب دیا، میں شاہد آفریدی نہیں ہوں۔
‘وہیں اگم شاہ نے شاہد آفریدی کی تصاویر ٹویٹ کرتے ہوئے لکھا: ’میسی، یہ شاہد آفریدی ہیں۔ یہ ہر سال ریٹائرمنٹ لیتے ہیں اور ہر سال واپس آ جاتے ہیں۔ آپ بھی ان سے سبق لو اور پلیز واپس آ جاو¿۔‘ایک شخص نے لکھا ’میسی کی واپسی کا واحد طریقہ یہ ہے کہ وہ شاہد آفریدی کو فرینڈ ریکویسٹ بھیجیں۔‘جواب میں ایک شخص نے لکھا کہ ’شاہد آفریدی نے فرینڈ ریکویسٹ مسترد کر دی ہے۔‘ایک دوسرے شخص نے لکھا ’کسی بھی کھیل کے میدان میں جب بھی کوئی ریٹائرمنٹ کا اعلان کرتاہے شاہد آفریدی ٹرینڈ کرنے لگتے ہیں۔‘دوسری جانب میسی کا تندولکر سے بھی موازنہ کیا جانے لگا۔ نے لکھا: ’سچن تندولکر، پلیز میسی سے بات کریے انھیں بتائیے کہ کیریئر کے 20 سال اور چھ عالمی کپ کے بعد ٹرافی اٹھانے کا موقع ملتا ہے۔‘ایک بار ٹینس کھلاڑی ماریا شراپووا نے سچن تندولکر کے بارے میں کہا تھا وہ انھیں نہیں جانتیں۔ اس پر طنز کرتے ہوئے نے لکھا: ’ماریا شراپووا کو معلوم ہے کہ میسی کون ہیں؟

Leave your vote

0 points
Upvote Downvote

Total votes: 0

Upvotes: 0

Upvotes percentage: 0.000000%

Downvotes: 0

Downvotes percentage: 0.000000%

اپنا تبصرہ بھیجیں