لندن کے مئیر نے ایسا کیا کردیا کہ ۔۔۔سوشل میڈیا پر تحریک انصاف کے کارکن بھڑک اٹھے

لندن (پی ایف پی) لندن کے مئیر صادق خا ن نے مسلمان روزہ داروں کے اعزاز میں افطار ڈنر دیا جس میں بڑی تعداد میں مسلم کمیونٹی سے وابستہ لوگوں نے شرکت کی ۔ افطار ڈنر کے موقع پر وزیر اعظم پاکستان محمد نواز شریف کی صحت یابی کے لئے دعا بھی کی گئی ۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق لندن کے پاکستانی نژاد میئر صادق خان نے قدیم سینٹ جنمیز چرچ میں مسلمان روزے داروں کے لئے افطار ڈنر کا اہتمام کیا افطار ڈنر میں میر صادق خان نے خود بھی شریک تھے اور لندن میں مقیم پاکستانیوں کی بڑی تعداد نے بھی شرکت کی وزیر اعظم نواز شریف کی جلد صحت یابی کے لئے دعا اور نیک تمناؤں کا اظہار کیا گیا۔ میر صادق نے مسلمان کیونٹی سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ غربت ،عدم مساوات اور امن کے لئے تمام شہریوں کو مل کر کام کرنا ہو گا ۔ہم سب مل کر غربت کو شکست دے سکتے ہیں ۔جبکہ لندن کے مئیر صادق خان کے اس عمل پر تحریک انصاف کے ورکر سوشل میڈیا پر انہیں آ ڑے ہاتھوں لے رہے ہیں ۔

Leave your vote

0 points
Upvote Downvote

Total votes: 0

Upvotes: 0

Upvotes percentage: 0.000000%

Downvotes: 0

Downvotes percentage: 0.000000%

اپنا تبصرہ بھیجیں