سرکارﷺ کی محفل سجانا بہت سعادت کی بات ہے‘صدر پریس کلب شہباز میاں
پریس کلب میں ایسی محافل دیکھ کر دلی مسرت ہوئی‘مہمان خصوصی قاری محمد رفیق
2 ممبران کو عمرہ پر بھیجنے کا اعلان کیاتھا مگر اللہ کے فضل سے یہ تعداد 6 تک پہنچ گئی ہے جو کلب کا ریکارڈ ہے ‘پروگرام کا سہراسینئر صحافی امجد عثمانی کے سر ہے‘نائب صدر پریس کلب عبد المجید ساجد
بہترین انتظامات پر سابق ممبر گورننگ باڈی امجد عثمانی کوجبکہ سینئر صحافی نوید چوہدری نے کونسل ممبر محمد عبداللہ کوشیلڈ پیش کیں
معزز ممبران کی محفل میں بھرپور شرکت ، سحری کا خصوصی انتظام کیا گیا
لاہور (پریس کلب رپورٹر )لاہور پریس کلب کی گورننگ باڈی نے معزز ممبران کیلئے محفلِ حسن قرآت و نعت کا انعقاد کیا جس میں ممبران کی کثیر تعداد نے شرکت کی، محفل میں قاری محمود فرید،قاری اکمل حسن، قاری قاسم اور قاری سلمان محمود (مدینہ یونیورسٹی)، شہباز عالم فاروقی،حسان شاہد رامپوری، عثمان قصوری، چشتی فیملی( فاطمہ ارشاد چشتی، زہرہ ارشاد چشتی ، حسیب ارشاد چشتی)، عبدالوہاب مدنی،مدثر احمد ہمدانی،محمد ظہیر سہروردی،احسن رضا قادری،کاشف علی قادری،مدثر حسین قادری،قاری محمد علی قادری، قاری عطاءالمنان،قاری نعمان حنیف،زرمینہ ناصر علی،احمد ہاشمی،کلیم حسانی، قاری داﺅد، قاری محمد فاروق،مظفر چوہدری،فیضان قادری،وقار محمود اور دیگرنے تلاوت اور بارگاہ رسالت مآبﷺ میں ہدیہ نعت پیش کئے۔محفل پاک میں قاری محمد رفیق اور معروف شاعر سید سلمان گیلانی مہمان خصوصی تھے۔ مہمان خصوصی سید سلمان گیلانی نے نعتیہ کلام پیش کرکے محفل لوٹ لی۔
محفل کی نقابت سینئر صحافی سلمان رسول اور قاری محمد فاروق نے کی۔ محفل میں معروف عالم دین مفتی محمد خان قادری، علامہ خلیل الرحمان قادری، پیر سید ثقلین حیدر (چورہ شریف)، قیصر شریف، مظہر جیلانی، امتیاز شاد اور دیگر مہمانوں نے شرکت کی۔ شرکاءکونسل ممبران میںدوعمرہ کے پیکج کے لئے قرعہ اندازی کی گئی جس میں خوش نصیب روزنامہ ایکسپریس کے رانا نسیم اختر اور24 نیوز کے امجد محمود کے عمرہ پیکج نکلے جبکہ کلب سٹاف میں عمرہ کے ایک پیکج کی بھی قرعہ اندازی کی گئی جس میں عادل بشیر خوش نصیب قرار پائے۔
اس موقع پر پریس کلب کے صدر محمد شہباز میاں نے کہا کہ سرکارﷺ کی محفل سجانا بہت سعادت کی بات ہے اور تمام شرکاءجس جذبہ اور شوق سے تشریف لائے ہیں وہ قابل دید ہے پریس کلب کے نائب صدر عبدالمجید ساجد نے خطاب کر تے ہوئے کہا کہ ہم نے گورننگ باڈی کے پہلے اجلاس میں 2 ممبران کو عمرہ پر بھیجنے کا اعلان کیاتھا مگر اللہ کے فضل سے یہ تعداد 6 تک پہنچ گئی ہے جو کلب کی تاریخ میں ایک ریکارڈ ہے اورممبران سے کئے گئے تمام وعدے پورے کئے جائیں گےانہوں نے کہا کہ پروگرام کا سہراسینئر صحافی امجد عثمانی کو جاتا ہے
مہمان خصوصی قاری محمد رفیق نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پریس کلب میں ایسی محافل دیکھ کر دلی مسرت ہوئی اس سلسلے میں ہمارا تعاون بھی جاری رہے گا۔ محفل کے اختتام پر صدر پریس کلب محمد شہبازمیاں، نائب صدر عبدالمجید ساجد، خزانچی ظہیر احمد بابر، سابق صدر پریس کلب معین اظہر، سابق سیکرٹری سید شعیب الدین، ضیاءاللہ نیازی، سینئر صحافی نوید چوہدری ،راجہ ریاض، امجد عثمانی اور محمد عبداللہ نے مہمان قرآن و نعت خواں حضرات میں یادگاری شیلڈزپیش کیں اور شرکاءکیلئے سحری میں حلوہ پوری اور لسی کا انتظام کیا گیا ۔
