لاہور ویسٹ مینجمنٹ کمپنی شکایات کے ازالے کے لیے کام کر رہی ہے، مینیجنگ ڈائریکٹر بلال مصطفی سید

لاہور (پی ایف پی) لاہور ویسٹ مینجمنٹ کمپنی صرف دس ہزار سٹاف ممبران کے ساتھ ایک کروڑ سے زائد آبادی والے شہر کی ضروریات پوری کرنے کے لیے بہترین خدمات سرانجام دے رہی ہے۔ ان خیالات کا اظہار لاہور ویسٹ مینجمنٹ کمپنی کے مینیجنگ ڈائریکٹر بلال مصطفی سید نے لاہور چیمبر کے سینئر نائب صدر الماس حیدر اور نائب صدر ناصر سعید سے لاہور چیمبر میں ملاقات کے موقع پر کیا۔ ایگزیکٹو کمیٹی اراکین امجد علی جاوا، میاں عبدالرزاق اور وقار احمد میاں بھی اس موقع پر موجود تھے۔ بلال مصطفی سید نے کہا کہ لاہور ویسٹ مینجمنٹ کمپنی کا مقصد لاہور کو بین الاقوامی معیار کا صاف ستھرا شہر بنانا ہے اور اس سلسلے میں ہر ممکن اقدامات اٹھائے جارہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ویسٹ مینجمنٹ کے لیے جدید مشینری استعمال کی جارہی ہے ، کمپنی نے شکایات کے ازالے کے لیے ایک ہیلپ لائن جبکہ ویسٹ مینجمنٹ کے لیے بہترین مانیٹرنگ سسٹم بھی قائم کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ویسٹ مینجمنٹ کے لیے معاشرے کے ہر رکن کو اپنا کردارادا کرنا چاہیے، عوام میں شعور و آگہی پیدا کرنے کی ضرورت ہے۔ لاہورچیمبر کے سینئر نائب صدر الماس حیدر نے کہا کہ ویسٹ مینجمنٹ کے لیے غیرملکی کمپنیوں کے ساتھ مشترکہ منصوبہ سازی اچھا قدم ہے۔ انہوں نے کہا کہ سٹیٹ آف دی آرٹ ایکویپمنٹ سے لاہور ویسٹ مینجمنٹ کمپنی کی کارکردگی بہت ہوئی ہے۔ انہوں نے لاہور ویسٹ مینجمنٹ کمپنی پر زور دیا کہ وہ مارکیٹوں کی جانب خاص توجہ دے جہاں ویسٹ مینجمنٹ کی صورتحال تسلی بخش نہیں ہے۔ انہوں نے کہا کہ اندرون شہر کی نسبت ہاؤسنگ سوسائٹیوں کو زیادہ اہمیت دی جاتی ہے جس کی وجہ سے اندرون شہر میں صفائی کی صورتحال تسلی بخش نہیں ہے۔ انہوں نے کہا کہ مون سون کے موسم میں بالخصوص مارکیٹوں میں کوڑا کرکٹ پانی کے بہاؤ میں رکاوٹ بنتا ہے لہذا اس جانب توجہ دی جائے۔

Leave your vote

0 points
Upvote Downvote

Total votes: 0

Upvotes: 0

Upvotes percentage: 0.000000%

Downvotes: 0

Downvotes percentage: 0.000000%

اپنا تبصرہ بھیجیں