لاہور میں عمران خان کی سربراہی میں تحریک انصاف کی احتساب ریلی

لاہور(پی ایف پی) پاکستان تحریک انصاف چیئرمین عمران خان کی قیادت میں کرپشن کے خلاف احتساب ریلی اپنی منزل کی جانب گامزن ہے۔
عمران خان کی سربراہی میں لاہور کے علاقے شاہدرہ سے تحریک انصاف کی احتساب ریلی چیئرنگ کراس مال روڈ کی جانب گامزن ہے۔ تقریبا 9 کلو میٹر کے فاصلے کے لئے مختلف مقامات پر استقبالیہ کیمپ لگائے گئے ہیں جہاں عمران خان شرکاء سے مختصر خطاب کریں گے۔

ریلی روانہ ہونے سے قبل عمران خان نے اپنے خطاب میں کہا کہ وہ ریلی کے شرکا کو خوش آمدید کہتے ہیں، آج کی احتساب ریلی کرپشن کے خاتمے کے لئے فیصلہ کن ثابت ہوگی، یہ ریلی پاکستان کے مستقبل کے لئے ضروری ہے۔ لوٹ مار صرف پاکستان نہیں تیسری دنیا کا مسئلہ ہے، چھوٹے چوروں کی چوری سے ملک تباہ نہیں ہوتے۔ ملک وزیراعظم اوروزیروں کی چوری سے تباہ ہوتا ہے۔ ہرجمہوریت میں وزیراعظم جواب دہ ہوتا ہے۔ وزیراعظم خود کو احتساب سے بچانے کے لئے ملک کامستقبل تباہ کررہے ہیں، وزیراعظم کہہ رہےہیں کہ ہم اپنے قانون کےتحت احتساب کریں گے۔ نوازشریف کا یہ احتساب 200 سال میں بھی مکمل نہیں ہوگا، احتساب سے بچنے کے لیے پورے ملک کا مستقبل تباہ کیا جا رہا ہے۔ الیکشن کمیشن ارکان کب تک ن لیگ کی بی ٹیم بنے رہیں گے، الیکشن کمیشن اپنی ذمے داری پوری کرے.

دوسری جانب پنجاب حکومت نے ریلی کے راستے علی الصبح ہی کنٹینر لگا کر بند کر دئیے۔ بھاٹی چوک سے موہنی روڈ ، شیش محل روڈ اور شاہ عالم روڈ کو کنٹینر لگا کر بند کر دیا گیا ہے جب کہ بھاٹی چوک سے اختتامی مقام چئیرنگ کراس تک بھی مال روڈ کے تمام راستوں کو بند کر دیا گیا ہے ۔ انار کلی ، نیلا گنبد، ہال روڈ ، جی پی او چوک اور چئیرنگ کراس کو ہر قسم کی آمد ورفت کے لیے بند کردیا گیا۔ انتظامیہ کی جانب سے لگائے گئے کنٹینرز کی وجہ سے عام شہریوں کےعلاوہ ایمبولینسوں کے لئے بھی اسپتال پہنچنے کا راستہ نہیں رہا۔ جس کی وجہ ایک بیمار بچہ راستے میں ہی دم توڑ گیا۔ اس کے علاوہ میٹرو بس سروس کو بھی بند کردیا گیا ہے۔

Leave your vote

0 points
Upvote Downvote

Total votes: 0

Upvotes: 0

Upvotes percentage: 0.000000%

Downvotes: 0

Downvotes percentage: 0.000000%

اپنا تبصرہ بھیجیں