لاہور ،کسٹمز انٹیلی جنس کا اکبری منڈی میں چھاپہ ، لاکھو مالیت کاسمگل شدہ امریکی ساختہ خشک دودھ قبضہ میں لے لیا

منڈی کے تاجر کے خلاف مقدمہ درج
لاہور (مزمل حنیف سے) کسٹمز انٹیلی جنس نے اکبری منڈی میں چھاپہ مار کر لاکھوں روپے مالیت کے سمگل شدہ امریکی ساختہ خشک دودھ کو قبضہ میں لے کر منڈی کے تاجر کے خلاف مقدمہ درج کرلیا۔
کسٹمز انٹیلی جنس کے حکام کے مطابق انہیں خفیہ اطلاع موصول ہوئی کہ اکبری منڈی میں امریکی ساختہ خشک دودھ سمگل کرکے لایا جاتا ہے جہاں سے دیگر اضلاع میں سپلائی کی جاتی ہے۔
انہوں نے کہا کہ انہوں نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے امریکی ساختہ سمگل شدہ خشک دودھ کے 308 بیگز قبضہ میں لے کر منڈی کے تاجر کے خلاف مقدمہ درج کرلیا ہے۔
انہوں نے بتایا کہ امریکی ساختہ خشک دودھ کی قیمت لاکھوں روپے بتائی جاتی ہے۔

Leave your vote

0 points
Upvote Downvote

Total votes: 0

Upvotes: 0

Upvotes percentage: 0.000000%

Downvotes: 0

Downvotes percentage: 0.000000%

اپنا تبصرہ بھیجیں