لاہور:ینگ ڈاکٹروں کا دھرنا، مریض اور شہری پریشان

لاہور کےکلب چوک میں ینگ ڈاکٹروں اور نرسوں کا دھرناتیسرےروز بھی جاری ہے۔ شہرکی مصروف ترین شاہراہ مال روڈاور ملحقہ سڑکوں پر ٹریفک جام کوبھی3دن ہوگئے۔شہریوں کامطالبہ ہےکہ سڑکیں بلاک کرکےلوگوں کو اذیت سےدوچارکرنےوالوں کےخلاف سخت ترین کارروائی کی جائے۔

میواسپتال کے ینگ ڈاکٹروں اور نرسوں کا17ویں دن بھی احتجاج جاری ہے،ایوانِ وزیراعلیٰ کےسامنے کلب چوک میں ڈیرےڈالےڈاکٹرکمبل اوررضائیاں بھی لےآئے ہیں،صبح کاآغازحلوہ پوری کےروایتی ناشتےسےاورپھرپکنک کےانداز میں سیلیفیاں بناتے ہیں۔

مسیحا کےان دعوےداروں نےمریضوں کی خدمت کوتوبھلایاہی تھا،دھرنے کےباعث ٹریفک میں پھنسی ایمبولینسزمیں مریض بھی تڑپتے رہے،راستہ مانگنےوالوں کو بدتمیزی کا سامنا ہے۔

مال روڈ ہی نہیں، ڈیوس روڈ، کینال روڈ، گڑھی شاہو اور دیگر اہم شاہراؤں پر بھی ٹریفک جام ہے۔

دھرنا دینےوالےڈاکٹرزمریضوں سے بدسلوکی پرمعطل کئےگئےاپنے ساتھی ڈاکٹروں اور نرسوں کی بحالی کامطالبہ کر رہے ہیں۔

Leave your vote

0 points
Upvote Downvote

Total votes: 0

Upvotes: 0

Upvotes percentage: 0.000000%

Downvotes: 0

Downvotes percentage: 0.000000%

اپنا تبصرہ بھیجیں