لائن آف کنٹرول پر بھارتی جارحیت؛ وفاقی کابینہ کا اہم اجلاس کل طلب

اسلام آباد(پی ایف پی) لائن آف کنٹرول پر بھارتی جارحیت کے بعد وزیراعظم نواز شریف نے وفاقی کابینہ کا اہم اجلاس جمعے کو طلب کر لیا۔
وزیر اعظم نواز شریف نے وفاقی کابینہ کا اہم اجلاس کل وزیراعظم سیکریٹریٹ اسلام آباد میں طلب کر لیا ہے۔ اجلاس میں بھارتی جارحیت پر منہ توڑ جواب دینے کے لیے مشاورت کی جائے گی۔
کابینہ کے اجلاس میں سرحدوں کی حفاظت اور پاک فوج کی تیاریوں اور سارک کانفرنس ملتوی کیے جانے کے پیش نظر خارجہ امور کے حوالے سے بھی بریفنگ دی جائے گی ۔ اس کے علاوہ وزیر اعظم نواز شریف کابینہ کو دورہ امریکا سے متعلق آگاہ کریں گے اور عالمی رہنماؤں سے ہونے والی ملاقاتوں میں کشمیر کے معلے کو اجاگر کرنے سے کے لئے کی گئی سفارتی کوششوں پر اعتماد میں لیں گے ۔

Leave your vote

0 points
Upvote Downvote

Total votes: 0

Upvotes: 0

Upvotes percentage: 0.000000%

Downvotes: 0

Downvotes percentage: 0.000000%

اپنا تبصرہ بھیجیں