لائنز ایریا ری ڈیولپمنٹ پروجیکٹ میں 1200 پلاٹوں کی چائنا کٹنگ

کراچی کی احتساب عدالت میں لائنز ایریا ری ڈیولپمنٹ پروجیکٹ میں 1200 پلاٹوں کی چائنا کٹنگ سے متعلق ریفرنس کی سماعت کے دوران سابق کمشنر کراچی روشن شیخ کا بیان قلم بند کیا گیا۔

عدالت نے آئندہ سماعت پر مزید گواہوں کو طلب کرتے ہوئے سماعت 10 نومبر تک ملتوی کردی۔ کیس میں ملزمان پر فرد جرم عائد ہو چکی ہے۔

نیب نے سابق سیکریٹری لوکل گورنمنٹ بدر جمیل مندرو کے خلاف سپلمنٹری ریفرنس دائر کردیا ہے جس میں ایڈیشنل سیکریٹری ورکس اینڈ سروسز عنایت اللہ بھرگڑی کو بھی ملزم نامزد کیا گیا ہے۔

فرید احمد یوسفانی و دیگر پر بھی پروجیکٹ میں 1200 پلاٹوں کی چائنا کٹنگ کا الزام ہے۔دیگر ملزمان میں ڈپٹی ڈائریکٹر فرید نسیم، شاہد عمر،ایڈشنل ڈائریکٹر عطا عباس اورراشد نسیم و دیگر شامل ہیں۔

نیب نے ملزمان پر الزام عائد کرتے ہوئے کہا کہ ملزمان نے قومی خزانے کو اربوں روپے کا نقصان پہنچایا ہے۔

Leave your vote

0 points
Upvote Downvote

Total votes: 0

Upvotes: 0

Upvotes percentage: 0.000000%

Downvotes: 0

Downvotes percentage: 0.000000%

اپنا تبصرہ بھیجیں