قیادت پر الزامات کشمیری عوام نے ووٹ کی طاقت سے دھو دیئے ‘فرح منظورخان

لاہور( پی ایف پی) مسلم لیگ(ن) کی رکن پنجاب اسمبلی فرح منظور نے کہا ہے کہ کشمیری عوام نے یہودی ایجنڈے اور الزامات کی سیاست کو یکسر مسترد کر دیا ہے۔ پاکستان مسلم لیگ(ن) کو مجموعی طور پر سرخرو کیا، ن لیگ نے کشمیر کے الیکشن میں تاریخی فتح حاصل کی ۔پی ٹی آئی اور پیپلز پارٹی کی جانب سے سے ن لیگ کی قیادت پر لگائے گئے کرپشن کے الزامات کشمیری عوام نے ووٹ کے ذریعے تسلیم کر نے سے انکار کردیا ۔
فرح منظور نے مزید کہا ن لیگ کشمیر میں بھی سی پیک جیسے سمیت دیگر بڑے بڑے ترقیاتی منصوبے شروع کرے گی اور انشاء اللہ کشمیری عوام کی توقعات پر پورا اترے گی۔ انہوں نے کہا کہ انتخابات فوج کی نگرانی میں کروانے کے باوجود پی ٹی آئی اپنی روائت کو برقرار رکھتے ہوئے اب ایک بار پھر دھاندلی کا ڈرامہ رچائے گی،کیونکہ یہ کوئی سیاسی پارٹی نہیں بلکہ ایک گروہ ہے جو پاکستان قوم کو گمراہ کرنے اور ملکی سالمیت کو نقصان پہنچانے کے لئے ہر وقت کوژاں رہتا ہے،انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی کی اے ٹی ایم مشنیوں کی طرف سے ووٹ خریدنے کی بھر پور کوشش کی گئی لیکن جرات مند ، بہادر اور باشعور کشمیری قوم نے یہودی ایجنٹوں کے تمام حربے ناکام بنادئے۔ (ن) لیگ نے ہمیشہ جمہوری پراسز کے ذریعے عوام کے ووٹ سے الیکشن جیتا ہے۔

Leave your vote

0 points
Upvote Downvote

Total votes: 0

Upvotes: 0

Upvotes percentage: 0.000000%

Downvotes: 0

Downvotes percentage: 0.000000%

اپنا تبصرہ بھیجیں