قومی ٹیم کے سلیکٹر ،اسلام آباد یونائیٹڈ کے اسسٹنٹ کوچ توصیف احمد کو پی ایس ایل کے دوران سلیکٹر کی تنخواہ نہیں ملے گی

بورڈ پالیسی کے تحت کوئی بھی ملازم یا کھلاڑی سپر لیگ یا کسی اور لیگ کے دوران تنخواہ سے محروم ہوگا، کسی کو ڈبل سیلری نہیں ملے گی، دوسرے اسائمنٹ کا عرصہ بغیر تنخواہ کے تصور کیا جائے گا

لاہور(پی ایف پی)قومی کرکٹ ٹیم کے سلیکٹر اور اسلام آباد یونائیٹڈ کے اسسٹنٹ کوچ توصیف احمد کو پی ایس ایل سیزن تھری کے دوران سلیکٹر کی تنخواہ نہیں ملے گی۔تفصیلات کے مطابق بورڈ کی پالیسی کے تحت کوئی بھی ملازم یا کھلاڑی پاکستان سپر لیگ یا کسی اور لیگ کے دوران بورڈ کی تنخواہ سے محروم ہوگا، کسی کو ڈبل سیلری نہیں ملے گی بلکہ دوسرے اسائمنٹ کا عرصہ بغیر تنخواہ کے تصور کیا جائے گا۔
مزید پڑھیں:
دیگر دو سلیکٹرز وجاہت اللہ واسطی اور وسیم حیدر اپنے گھروں میں بیٹھ کر پی ایس ایل میچ دیکھیں گے۔انضمام الحق کے چیف سلیکٹر بننے کے بعد انہوں نے 2016 میں انگلینڈ کے دورے میں پاکستان کرکٹ بورڈ کے مہمان کی حیثیت سے انگلینڈ کا دورہ کیا تھا، دیگر 3سلیکٹرز دو ہفتے کے لیے بورڈ کے مہمان کی حیثیت سے متحدہ عرب امارات گئے تھے، اس کے علاوہ سلیکٹرز کو غیر ملکی دوروں پر بھیجنے کی کوئی روایت نہیں ہے۔

Leave your vote

0 points
Upvote Downvote

Total votes: 0

Upvotes: 0

Upvotes percentage: 0.000000%

Downvotes: 0

Downvotes percentage: 0.000000%

اپنا تبصرہ بھیجیں