قومی سلامتی کمیٹی کا بھارتی جارحیت کے خلاف مسلح افواج کی تیاریوں پر اظہار اطمینان

اسلام آباد(پی ایف پی) وزیراعظم نوازشریف کے زیر صدارت قومی سلامتی کمیٹی نے بھارےی جارحیت کا منہ توڑ جواب دینے کے لیے قومی سلامتی کمیٹی کا مسلح افواج کی تیاریوں پر اظہار اطمینان کیا ہے۔
وزیراعظم نوازشریف کے زیر صدارت قومی سلامتی کمیٹی کا اہم اجلاس جاری ہوا ہے جس میں ملک کی اندرونی و بیرونی سیکیورٹی صورتحال کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔ اجلاس میں چئیر مین جوائنٹ چیف آف اسٹاف جنرل راشد محمود، آرمی چیف جنرل راحیل شریف سمیت تینوں مسلح افواج کے سربراہان، چاروں صوبائی وزرائے اعلیٰ، داخلہ، دفاع اور خزانہ کے وزرا، ڈی جی آئی ایس آئی، ڈی جی ایم او، ڈی جی ایم آئی، مشیر قومی سلامتی،وزیر اعظم کے معاون خصوصی برائے خارجہ امور اور سیکرٹری خارجہ بھی موجود ہیں۔
اجلاس میں ڈی جی آئی ایس آئی لیفٹیننٹ جنرل رضوان اختر نے مقبوضہ کشمیر اور کنٹرول لائن کی صورتحال، ڈی جی ملٹری آپریشنز نے لائن آف کنٹرول پر بھارتی جارحیت جب کہ سیکرٹری خارجہ نے وزیر اعظم کے دورہ امریکا و اقوام متحدہ سمیت مقبوضہ کشمیر کو اجاگر کرنے کے لیے کی گئی کوششوں پر بریفنگ دی۔
اس خبر کو بھی پڑھیں : بھارت نے پانی روکا تو اسے جارحیت تصور کیا جائے گا
قومی سلامتی کمیٹی کے اجلاس میں عسکری حکام نے سرحدوں پر نگرانی کے نظام اور بھارتی جنگی عزائم کے مقابلے کے لیے پاک فوج کی تیاریوں پر بریفنگ دی۔ بریفنگ میں بتایا گیا کہ پاک فوج بھارت کے کسی بھی ایڈونچر کے مقابلے کے لیے پوری طرح تیار ہے، بھارت کا سرجیکل اسٹرائیک کا جھوٹا اور بے بنیاد دعویٰ بے نقاب ہوچکا اور لائن آف کنٹرول پر بھارت کی بلااشتعال فائرنگ کا موثر جواب دیا گیا۔

Leave your vote

0 points
Upvote Downvote

Total votes: 0

Upvotes: 0

Upvotes percentage: 0.000000%

Downvotes: 0

Downvotes percentage: 0.000000%

اپنا تبصرہ بھیجیں