عمران اور بشری مانیکا

قندیل بلوچ کو کس نے عمران اور بشری مانیکا کے تعلق کے بارے میں بتایا تھا؟سوشل میڈیا پر کئئ سوالات کھڑے ہو گئے

قندیل بلوچ نے مرنے سے پہلے بتا دیا تھا کہ مجھے علم ہے کہ عمران خان آج کل کس دم درود کرنے والی عورت کے پاس جاتے ہیں۔سوشل میڈیا میں جاری ہونے والی ایک پرانی ویڈیو میں قندیل بلوچ نے ایک نجی ٹی وی چینل سے گفتگو کرتے ہوئے کہا تھا کہ انہیں علم ہے کہ بنی گالا میں ایک پنکی آنٹی رہ رہی ہیں اور وہ وہاس دم درود کر رہی ہیں۔

انہوں نے کہا کہ میرے پاس جب یہ اطلاع آئی تو مجھے پتہ چلا کہ ان عورت کا نام پنکی آنٹی ہے اور ایک سابق ایم این اے کی بہو ہیں اور وہ بنی گالا میں عمران خان کے دم درود کر رہی ہے انہوں نے کہا کہ مجھے سب علم ہے کہ کیا ہو رہا ہے۔ ا نہوں نے کہا تھا کہ مجھے یہ بھی علم ہےکہ عمران خان نے جو انگوٹھی پہن رکھی ہے وہ بھی پنکی آنٹی نے دی ہے جسے وہ مختلف محفلوں میں دکھا رہے ہیں۔
انہوں نے عمران خان کو پیغام دیا تھا کہ آپ کیا سمجھتے ہیں کہ جو پتھر آپ نے پہنا ہے اس سے آپ کی قسمت بدل جائے گی؟

واضح رہے کہ قندیل بلوچ کو گذشتہ سال قتل کر دیا تھا۔ پاکستان کی یہ بولڈ اداکارہ عمران خان پر مرتی تھی مگر سیلفی لینے پر سارے کا سارا ملبہ ایک عالم دین پر ڈال دیا گیا تھا۔ لوگ یہ سوال کر رہے ہیں کہ آخر اتنی دیر پہلے یہ ساری خبر قندیل بلوچ کو کس نے دی تھی جس نے ٹی وی چینل پر بیٹھ کر سب کو بتا دیا کہ پنکی نام کی ایک خاتون بنی گالا میں رہ رہی ہے۔ کیا یہ سارے راز کسی خفیہ ادارے نے اسے فراہم کیے تھے یا عمران خان کے قریبی حلقوں نے قندیل بلوچ کو ساری خبر دے دی تھی۔
یہ سوال بھی اٹھایا جارہا ہے کہ اس انکشاف کے بعد قندیل بلوچ کا قتل بھی کئی سوالات کو اٹھا رہا ہے

Leave your vote

0 points
Upvote Downvote

Total votes: 0

Upvotes: 0

Upvotes percentage: 0.000000%

Downvotes: 0

Downvotes percentage: 0.000000%

اپنا تبصرہ بھیجیں