قطر مذاکرات سے پاکستان کو باہر رکھنے کی کوشش ناکام

قطر مذاکرات سے پاکستان کو باہر رکھنے کی کوشش ناکامی سے دو چار ہو گئی۔ بات چیت میں حصہ لینے والے افغان طالبان رہنماؤں نے پاکستان آکر پیش رفت پر مذاکرات سے آگاہ کیا ۔

طالبان وفد نے طالبان ،کابل حکومت کے درمیان قطر میں ہونے والے مذاکرات سے پاکستانی حکام کو آگاہ کیا ۔

غیر ملکی خبر ایجنسی کے مطابق طالبان کے 3سینئر ارکان نے اس ہفتے پاکستان کا دورہ کیا۔افغان سفیرحضرت عمرزخیل وال کے مطابق وہ طالبان کی پاکستانی حکام سےملاقاتوں سے آگاہ ہیں۔

افغان سفیر کے مطابق طالبان وفد میں ملا سلام حنیفی ،ملا جان محمد،مولوی شہاب الدین دلاورشامل تھے۔پاکستان کے سینئر سیکورٹی عہدیدار نے طالبان وفد کی آمد کی تصدیق کی ہے ۔

پاکستانی سیکورٹی عہدیدار کے مطابق پاکستان،کابل اورطالبا ن میں سہولت کاری کی کوششیں جاری رکھے گا۔

Leave your vote

0 points
Upvote Downvote

Total votes: 0

Upvotes: 0

Upvotes percentage: 0.000000%

Downvotes: 0

Downvotes percentage: 0.000000%

اپنا تبصرہ بھیجیں