قصور کے خاندان کاپنجاب اسمبلی کے سامنے مظاہرہ

لاہور (پی ایف پی) قصور کے نواحی علاقے کے خاندان نے لاہور میں پنجاب اسمبلی کے سامنے مظاہرہ کیا۔بچوں اور خواتین نے ارکان اسمبلی کی گاڑیاں روکیں تو پولیس بھی حرکت میں آئی۔ مظاہرین نے میٹرک کے طالب علم کی گمشدگی پرپولیس کے ناروا رویئے کیخلاف احتجاج کیا۔ مظاہرے میں خواتین اور بچے بھی شریک تھے جنہوں نے انتظامیہ کیخلاف نعرے بازی کی۔ مظاہرین ارکان اسمبلی کی گاڑیوں کے سامنے کھڑے ہو گئے
انصاف کیلئے دہائی دیتے رہے۔ اہل خانہ نے الزام لگایاکہ ہمارا بیٹا طیب 10 ماہ سے لاپتہ ہے ، پولیس دادرسی نہیں کررہی۔ اہل خانہ نے دعویٰ کیا کہ علاقے کے بااثر افراد نے ہمارے بیٹے کو اغوا کر لیا ہے۔ پولیس نے ملزم پکڑنے کے بجائے ہمارے دوسرے دوبیٹوں کو حراست میں لے لیا۔ پولیس کی طرف سے مظاہرین کو پیچھے دھکیلنے کی کوشش کی گئی۔ مظاہرین اور پولیس اہلکاروں کے درمیان تکرار بھی ہوئی۔ اہلکار مظاہرین کو گھسیٹ کر پیچھے کرتے رہے۔

Leave your vote

0 points
Upvote Downvote

Total votes: 0

Upvotes: 0

Upvotes percentage: 0.000000%

Downvotes: 0

Downvotes percentage: 0.000000%

اپنا تبصرہ بھیجیں