قرآن کے احکامات پرعمل کرنے سے ہی وطن کے مسائل کاحل ممکن ہے،مولانافضل الرحمن

اسلام کے نفاذکے لئے جے یوآئی جدوجہدمیں مصروف عمل ہے ،وطن عزیز کے ہر بحران کا خاتمہ اسلام کے نفاذ میں ہی مضمر ہے ،مرکزی امیرجمعیت علماءاسلام کااپنی اقامت گاہ پرتقریب سے خطاب

کوئٹہ(پی ایف پی )جمعیت علماءاسلام کے مرکزی امیر مولانا فضل الرحمن نے کہا کہ قرآن کے احکامات پر عمل کر نے سے ہی وطن کے مسائل کا حل ممکن ہے ،اسلام مکمل ضابطہ حیات ہے جوزندگی کے ہر مسئلے کا حل پیش کر تا ہے اسلام کے نفاذ کے لئے جے یو آئی جدو جہد میں مصروف عمل ہے ،وطن عزیز کے ہر بحران کا خاتمہ اسلام کے نفاذ میں ہی مضمر ہے میڈیاافس کے مطابق وہ یہاں اپنی اقامت گا ہ پر تکمیل قر آن کی بابر کت تقریب سے خطاب اور مختلف وفود سے گفتگو کر رہے تھے اس موقع پر مولانا محمدخان شیرانی ،مفتی ابرار احمد ،سید سلمان گیلا نی،مولانا سعید سرور ،مولانا مفتی عبد الشکور ،مفتی زاہد شاہ ،اقبال اعوان،قاری ابراہیم اور دیگر مو جو د تھے۔
ا نہوں نے کہا کہ اللہ کی مدد کے بغیر مسائل کا حل ممکن نہیں ہے اللہ کی مدد کے لیئے اس احکامات کا نفاذ اور اس پر عمل شرط ہے انہوں نے کہا کہ اسلام اس ملک کا مقد ر ہے اس کے راستے میں کو ئی رکاوٹ عوام قبول نہیں کریں گے دریں اثناءپارٹی کے قائم مقام سیکرٹری جنرل مولانا محمد امجد خان ،محمد اسلم غوری ،سید فضل آغاسے گفتگو کرتے ہوئے مولانا فضل الرحمن نے کہا کہ ملک میں بد امنی کی سازشیں ایک بار پھر سر اٹھا رہی ہے ہیں۔
انہوں نے گذشتہ روزکوئٹہ میں ہونے والی دہشت گر دی کی شدید مذمت کی اور کہا کہ ان سازشوں پر نظر رکھنے کی ضرورت ہے انہوں نے کہا کہ وطن دشمنوں کو ملک کی ترقی پسند نہیں ہے وہ ہر صورت میں بدامنی پھیلانے کے لیئے سازشیں کر رہے ہیں ان تمام سازشوں کا مقابلہ اتحاد واتفاق سے ہی کیا جا سکتا ہے انہوں نے کہا کہ ملک دشمنوں کو اقتصادی راہداری منصوبہ ہضم نہیں ہو رہا ہے اس منصوبے کو ناکام کر نے کے لیئے سازشوں کے جال پھیلائے جا رہے ہیں وطن عزیز کے ہر شہری کو ان سازشوں پر نظر رکھنی ہو گی اور ان سازشوں کا مقابلہ کر نے کاعزم کر نا ہو گا۔
انہوں نے کہا کہ پا کستان کے ایٹمی پرو گرام کے خلاف کے خلاف ایک منظم مہم چلائی جارہی ہے ان کی نظر وں میں کسی اور کا نہیں بلکہ پا کستا ن کا ایٹمی پرو گرام کھٹک رہا ہے حالانکہ پا کستان کا یٹمی پروگرام پر امن مقاصد کے لیئے اور خطے میں امن کی علامت ہے ۔

Leave your vote

0 points
Upvote Downvote

Total votes: 0

Upvotes: 0

Upvotes percentage: 0.000000%

Downvotes: 0

Downvotes percentage: 0.000000%

اپنا تبصرہ بھیجیں